پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے جنوبی افریقہ جانے سے انکار کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جیسن گلیسپی نے ٹم نیلسن کے معاہدے میں توسیع نہ ہونے پر جنوبی افریقہ نہ جانے کا فیصلہ کیا، تاہم انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر جنوبی افریقہ نہ جانے کا بورڈ کو بتایا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کو مستقبل میں ذمہ داریاں نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن کی طرح جیسن گلیسپی نے بھی وقت سے پہلے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ وائٹ بال کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید کے ریڈ بال میں ذمہ داریاں جاری رکھنے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ جیسن گلیسپی کو کل جنوبی افریقہ پہنچنا تھا، جہاں انہیں جنوبی افریقہ میں پری ٹیسٹ کیمپ کی نگرانی کرنا تھی۔
Source: Social Media
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان
اکشر پٹیل کے ہاں بیٹے کی پیدائش
ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر 3 پر بابر اعظم کی پرفارمنس غیر متاثر کن ہے،راشد لطیف
میرا کام کھیلنا ہے سیاست نہیں: شاہین آفریدی
رونالڈو کی برف میں تیراکی کی دل کو چھو لینے والی ویڈیو
بمراہ نے ٹیسٹ گیندبازی رینکنگ میں اشون کے ریکارڈ کی برابری کی