پاکستان نے دفاعی میدان میں ایک اور اہم پیش رفت کرتے ہوئے مقامی سطح پر تیار کیے گئے “فتح 4” گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے، جسے ملکی دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اس میزائل کا تجربہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا۔ “فتح 4” جدید رہنمائی اور نیویگیشن نظام سے لیس ہے اور دور فاصلے تک انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس تجربے کا بنیادی مقصد میزائل کی عملی کارکردگی، فنی معیار اور مختلف تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لینا تھا۔ تجربے کے دوران میزائل سے منسلک مختلف ذیلی نظاموں کی فعالیت اور نشانے کی درستگی کو بھی جانچا گیا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی