International

پاکستان:  گوادر میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر خودکش حملے میں تین اہلکار ہلاک

پاکستان: گوادر میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر خودکش حملے میں تین اہلکار ہلاک

بلوچستان کے ضلع گوادر میں حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز کے ایک کیمپ پر خودکش حملے میں کم از کم تین سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 15 زخمی ہوئے ہیں۔ کوئٹہ میں ایک سینیئر سرکاری اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ حملہ جمعے کی شام تحصیل جیونی کے علاقے پانوان میں کیا گیا۔ تاحال بلوچستان حکومت یا پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ سرکاری اہلکار کے مطابق اس علاقے میں سکیورٹی فورسز کا ایک کیمپ ہے جس پر شام سات بجے ایک بارود سے بھری گاڑی کو ٹکرایا گیا۔ ان کے مطابق دھماکے کی وجہ سے کیمپ کے بعض حصوں کو نقصان پہنچا اور دھماکے کی وجہ سے کم از کم تین اہلکار ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور وہاں سے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کے علاوہ شواہد اکٹھے کیے گئے۔ اس واقعے کی ذمہ داری کالعدم عسکریت پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی ہے۔ پانوان بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر کی تحصیل جیونی کا حصہ ہے۔ یہ جیونی شہر سے دس کلومیٹر دور مغرب میں ایرانی سرحد کے قریب واقع ہے۔ اس علاقے میں پہلے بھی سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملے ہوتے رہے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments