International

پاکستان:: فائرنگ سے ڈیم کی دیکھ بھال پر مامور 5 افراد جاں بحق

پاکستان:: فائرنگ سے ڈیم کی دیکھ بھال پر مامور 5 افراد جاں بحق

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت اور ناقابل معافی ہے۔ پاکستان میں ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پروموم میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈیم کی دیکھ بھال پر مامور 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت اور ناقابل معافی ہے، دہشت گرد ترقی اور امن کے مخالف ملک دشمن عناصر کے پیروکار ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد بزدل ہیں، جنہوں نے رات کی تاریکی میں معصوم افراد کو نشانہ بنایا، ملوث دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments