پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے رکن و سابق کپتان سرفراز احمد اور بیٹر سعود شکیل کے درمیان مبینہ لفظی تکرار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد شائقین کرکٹ کے ذہنوں میں کئی سوالات کھڑے ہوگئے۔ پاکستانی ٹیسٹ ٹیم ان دنوں کینگروز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے آسٹریلیا میں موجود ہے۔ ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے قبل پاکستان ٹیم اور آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے درمیان چار روزہ میچ بدھ سے شروع ہوگیا ہے۔ پریکٹس میچ سے قبل گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کینبرا میں پریکٹس کے دوران سرفراز احمد اور سعود شکیل کے درمیان بظاہر لفظی تکرار دیکھی گئی۔ ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ سعود شکیل نے بظاہر سرفراز کو کہا کہ' میں کب تک کام آؤں گا'، جس پر سرفراز نے انہیں جواب کیا کہ' میرے کوئی کام نہیں آؤ گے، بھائی پہلی بات یہ ہے کہ میں نے تو کوئی کام کہا ہی نہیں آپ کو'۔اور یہ گفتگو کچھ سیکنڈ اور بھی جاری رہی۔ اس گفتگو کے دوران دونوں کھلاڑی بظاہر سنجیدہ موڈ میں دکھائی دیے، یہی وجہ ہے کہ جب یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین نے خیال کیا کہ سرفراز اور سعود کے درمیان کوئی اختلافات ہیں۔ ترجمان پاکستان کرکٹ ٹیم کا ردعمل اس معاملے پر ترجمان پاکستان کرکٹ ٹیم نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینبرا میں سرفراز احمد اور سعود شکیل کی وائرل ویڈیو سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سرفراز اور سعود مذاق میں بات کر رہے ہیں، دونوں کے بارے میں خبریں بے بنیاد ہیں۔ ترجمان نے کہا ہے کہ سرفراز اور سعود شکیل فزیو اور ٹرینر کے بارے میں بات کر رہے ہیں، دونوں کا احترام والا رشتہ ہے، اس لیے اختلافات کی باتیں بے بنیاد ہیں۔ واضح رہے کہ کینبرا میں پاکستان اور پرائم منسٹر الیون کے درمیان چار روزہ میچ میں گرین کیپس کی بیٹنگ جاری ہے اور پاکستان نے پہلے دن کھیل کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ پرتھ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن اور سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔
Source: Social Media
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستان کو شکست، جنوبی افریقا نے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
چمپئنز ٹرافی 2025: ہندستان اپنے سبھی میچ دبئی میں کھیلے گا، پاکستان کو نہیں ملے گا معاوضہ!
عماد وسیم کے ایک دن بعد محمد عامر کا بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
کرکٹ آسٹریلیا کو 10 گیندیں کم ہونے پر 10 لاکھ ڈالرز کا نقصان
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، تیسرا ٹی 20 بغیر کھیلے منسوخ
ہم خواب نہیں دیکھتے، انہیں حقیقت میں بدلتے ہیں: سعودی ولی عہد
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا جنوبی افریقہ جانے سے انکار
جنوبی افریقا کا پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان، اہم کھلاڑیوں کی واپسی
ڈی گوکیش نے عالمی شطرنج چیمپئن شپ کا خطاب جیتا