International

وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے وفد کا استقبال کیا، اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں خطے کی تازہ صورتحال اور امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔ اس سے قبل عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ وہ اسلام آباد، مسقط اور ماسکو کے دورے کا آغاز کررہے ہیں، جس کا مقصد دو طرفہ امور پر اپنے شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطے رکھنا اور خطے میں ہونے والی پیش رفت پر مشاورت کرنا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے بھی رابطہ کیا تھا،پاکستان کے نائب وزیر اعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے خطے کی صورتِ حال، جنگ بندی اور اسلام آباد کی جانب سے امریکا ایران رابطوں کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر گفتگو کی تھی۔ اسحاق ڈار نے مسائل کے حل کے لیے مسلسل مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا ، کہا خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری پیش رفت ناگزیر ہے۔ ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی گفتگو کی، جس میں خطے کی صورتِ حال اور جنگ بندی سے متعلق امور زیرِ غور آئے۔ نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستانی قیادت سے علیحدہ علیحدہ رابطے کیے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments