National

وزیر اعظم کے جہاز میں تکنیکی خرابی، نریندر مودی دوسرے جہاز میں دہلی گئے

وزیر اعظم کے جہاز میں تکنیکی خرابی، نریندر مودی دوسرے جہاز میں دہلی گئے

رانچی، 15 نومبر:وزیر اعظم نریندر مودی کے جہاز میں تکنیکی خرابی کے بعد آج فضائیہ کا دوسرا طیارہ دہلی سے دیوگھر ہوائی اڈے پہنچا اور اس کے بعد وزیر اعظم دہلی کے لیے روانہ ہو گئے۔ دیوگھر ہوائی اڈے سے وزیر اعظم بہار کے جموئی گئے تھے اور برسا منڈا کے 150ویں یوم پیدائش پر منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت کے بعد دیوگھر ہوائی اڈے سے دہلی کے لیے روانہ ہونے والے تھے، لیکن جہاز میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی۔ وزیر اعظم مودی کا طیارہ ساڑھے تین گھنٹے کے بعد دیوگھر ہوائی اڈے سے دہلی کے لیے روانہ ہوا۔ وزیر اعظم کے جہاز میں تکنیکی خرابی کی اطلاع ملنے پر شام 4:10 بجے دہلی سے ایک اور طیارہ بلایا گیا، جیسے ہی طیارہ دیوگھر پہنچا، مسٹر مودی دہلی کے لیے روانہ ہوگئے۔ اس سے پہلے جھارکھنڈ کے دیوگھر ہوائی اڈے سے دہلی جاتے وقت مسٹر مودی کے جہاز میں خرابی پیدا ہوگئی تھی جس کی وجہ سے انہیں کافی دیر تک انتظار کرنا پڑا تھا۔ جب طیارہ دیوگھر ہوائی اڈے سے ٹیک آف کے لیے جا رہا تھا، سینئر پائلٹ کو پہیے میں تکنیکی خرابی کی اطلاع ملی۔ اس کے بعد جہاز کو روک دیا گیا اور سب کو الرٹ کرنے کے بعد جہاز کو آہستہ آہستہ ٹرمینل کی طرف لایا گیا۔ اس دوران وزیر اعظم جہاز میں بیٹھے رہے اور ایئر فورس کے دوسرے طیارے کی آمد کے بعد وہ دہلی روانہ ہو گئے۔ دوسری جانب وزیر اعظم کے جہاز میں خرابی کی وجہ سے راہل گاندھی کے ہیلی کاپٹر کو تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک کلیئرنس نہیں ملی، اس لیے انہیں گڈا ضلع کے مہاگما میں انتظار کرنا پڑا اور اس کے بعد وہ انتخابی مہم کے لیے برمو چلے گئے۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments