نئی دہلی: ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO) نے پرویژنل اسٹاف کوالیٹیٹو ریکوائرمنٹس (PSQR) ویلیڈیشن کے ٹرائل کے حصے کے طور پر گائیڈڈ پنکا ویپن سسٹم کے فلائٹ ٹرائلز کو کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ فلائٹ ٹرائلز مختلف فیلڈ فائرنگ رینجز میں تین مرحلوں میں کئے گئے ہیں۔ وزارت دفاع نے جمعرات کے روز کہا کہ ان تجربات میں راکٹوں کا مکمل جائزہ لیا گیا۔ PSQR پیرامیٹرز جیسے کہ رینج، درستگی، استحکام اور سالو موڈ میں ایک سے زیادہ اہداف پر بیک وقت حملہ کرنے کی صلاحیت کا وسیع جانچ کے ذریعے جائزہ لیا گیا۔ لانچر پروڈکشن ایجنسیوں کے ذریعہ اپ گریڈ کردہ دو اِن سروس پناکا لانچروں سے ہر ایک پروڈکشن ایجنسی کے 12-12 راکٹوں کا تجربہ کیا گیا ہے۔ پناکا ملٹیپل لانچ راکٹ سسٹم کا درست اسٹرائیک ورژن مکمل طور پر دیسی ہتھیاروں کا نظام ہے۔ اسے آرمامنٹ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ نے ریسرچ سینٹر بلڈنگ، ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ لیبارٹری، ہائی انرجی میٹریلز ریسرچ لیبارٹری اور پروف اینڈ ایکسپریمنٹل اسٹیبلشمنٹ کے تعاون سے تیار کیا ہے۔ مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سسٹم کے کامیاب PSQR ٹرائلز کے لیے DRDO اور ہندوستانی فوج کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس گائیڈڈ پناکا ویپن سسٹم کی شمولیت سے مسلح افواج کی فائر پاور میں مزید اضافہ ہوگا۔ ڈاکٹر سمیر وی کامت، سکریٹری، محکمہ دفاعی تحقیق اور ترقی اور چیئرمین، ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے بھی اس ٹیسٹ میں شامل ٹیموں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے بتایا کہ راکٹ سسٹم نے تمام ضروری فلائٹ ٹیسٹ کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیے ہیں، جو بھارتی فوج میں شامل ہونے سے پہلے ضروری تھے۔
Source: Social Media
جھیرام گھاٹی کے قتل عام میں ملوث بیس لاکھ کی انعامی نکسلی منجولا نے خودسپردگی کی
راہل کے ہیلی کاپٹر کو روکنا ایک سوچی سمجھی سازش: کانگریس
بابا صدیقی قتل کیس کے ملزم شبھم لونکر نے چھتیس گڑھ کے گھنے جنگلات میں اے کے 47 رائفل کی تربیت حاصل کی تھی
وزیر اعظم کے جہاز میں تکنیکی خرابی، نریندر مودی دوسرے جہاز میں دہلی گئے
امت شاہ نے دیا چیلنج :راہل گاندھی، ساورکر اور بال ٹھاکرے کی تعریف کریں !
گائیڈڈ پناکا ویپن سسٹم کی فلائٹ ٹیسٹنگ مکمل، فوج کی فائر پاور میں ہوگا اضافہ
کشمیر: سیاحتی مقام گلمرگ اور وادی گریز میں تازہ برف باری
وزیر اعظم کے جہاز میں تکنیکی خرابی، نریندر مودی دوسرے جہاز میں دہلی گئے
بابا صدیقی قتل کیس کے ملزم شبھم لونکر نے چھتیس گڑھ کے گھنے جنگلات میں اے کے 47 رائفل کی تربیت حاصل کی تھی
راہل کے ہیلی کاپٹر کو روکنا ایک سوچی سمجھی سازش: کانگریس
کرناٹک ہائی کورٹ نے بی جے پی ایم پی تیجسوی سوریہ کے خلاف تحقیقات پر عبوری روک لگائی
نتیش کی وزیر اعظم مودی کو پھر یقین دہانی، ’ہم لوگ اب کبھی اِدھر اُدھر نہیں جائیں گے!‘
بلاس پور میں سابق وزیر ڈاکٹر کرشنا مورتی باندھی کی گاڑی حادثے کا شکار، وزیر بال بال بچے
حیدرآباد:اپارٹمنٹ میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی