جموئی: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے جمعہ کو ایک عوامی تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک بار پھر یہ یقین دہانی کرائی کہ ان کی پارٹی اب کبھی اِدھر اُدھر نہیں جائے گی اور وہ ہمیشہ بی جے پی کے ساتھ رہیں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی مسکراتے ہوئے نتیش کمار کی باتیں سن رہے تھے۔ وزیر اعظم مودی جمعہ کو بہار کے جموئی پہنچے جہاں انہوں نے آزادی پسند اور قبائلی عظیم ہستی برسا منڈا کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ’یومِ قبائلی وقار‘ کے نام سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے 6640 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار اس تقریب میں وزیر اعظم مودی کے ہمراہ موجود تھے اور انہوں نے عوام کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ان کی پارٹی ہمیشہ بی جے پی کے ساتھ رہے گی۔ نتیش کمار نے مزید کہا، ’’بیچ میں کچھ غلطیاں ہوئیں، کچھ لوگوں نے غلط کام کیا لیکن ہم نے طے کر لیا ہے کہ اب ہم کبھی ادھر ادھر نہیں جائیں گے۔ ہم ہمیشہ اٹل بہاری واجپئی کے ساتھ تھے اور اب ہم بی جے پی کے ساتھ رہیں گے۔‘‘ انہوں نے وزیر اعظم مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مودی پورے ملک کے لیے کام کر رہے ہیں اور بہار کے لیے بھی انہوں نے بہت کچھ کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’وزیر اعظم جہاں بھی جاتے ہیں، وہاں کچھ نہ کچھ ترقیاتی کام ضرور ہوتا ہے۔ ان کا خیرمقدم کیا جاتا ہے اور ان کے کام کی ہم تعریف کرتے ہیں۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ نتیش کمار کی پارٹی جے ڈی یو، این ڈی اے میں شامل ہونے سے پہلے مہاگٹھ بندھن کا حصہ تھی لیکن اب وہ این ڈی اے میں شامل ہو چکی ہے۔ چنانچہ نتیش کمار بار بار عوامی سطح پر یہ یقین دہانی کراتے ہیں کہ ان کی پارٹی اب کبھی بھی مہاگٹھ بندھن کے ساتھ نہیں جائے گی۔
Source: Social Media
جھیرام گھاٹی کے قتل عام میں ملوث بیس لاکھ کی انعامی نکسلی منجولا نے خودسپردگی کی
راہل کے ہیلی کاپٹر کو روکنا ایک سوچی سمجھی سازش: کانگریس
بابا صدیقی قتل کیس کے ملزم شبھم لونکر نے چھتیس گڑھ کے گھنے جنگلات میں اے کے 47 رائفل کی تربیت حاصل کی تھی
وزیر اعظم کے جہاز میں تکنیکی خرابی، نریندر مودی دوسرے جہاز میں دہلی گئے
امت شاہ نے دیا چیلنج :راہل گاندھی، ساورکر اور بال ٹھاکرے کی تعریف کریں !
گائیڈڈ پناکا ویپن سسٹم کی فلائٹ ٹیسٹنگ مکمل، فوج کی فائر پاور میں ہوگا اضافہ
کشمیر: سیاحتی مقام گلمرگ اور وادی گریز میں تازہ برف باری
وزیر اعظم کے جہاز میں تکنیکی خرابی، نریندر مودی دوسرے جہاز میں دہلی گئے
بابا صدیقی قتل کیس کے ملزم شبھم لونکر نے چھتیس گڑھ کے گھنے جنگلات میں اے کے 47 رائفل کی تربیت حاصل کی تھی
راہل کے ہیلی کاپٹر کو روکنا ایک سوچی سمجھی سازش: کانگریس
کرناٹک ہائی کورٹ نے بی جے پی ایم پی تیجسوی سوریہ کے خلاف تحقیقات پر عبوری روک لگائی
نتیش کی وزیر اعظم مودی کو پھر یقین دہانی، ’ہم لوگ اب کبھی اِدھر اُدھر نہیں جائیں گے!‘
بلاس پور میں سابق وزیر ڈاکٹر کرشنا مورتی باندھی کی گاڑی حادثے کا شکار، وزیر بال بال بچے
حیدرآباد:اپارٹمنٹ میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی