پیرس(18 جون 2026): فرانس میں جاری جی سیون سربراہی اجلاس کے دوران ایک انتہائی دلچسپ اور خوشگوار لمحہ اس وقت دیکھنے کو آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہال میں انٹری نے وہاں موجود تمام عالمی رہنماؤں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔ یوکرین، ایران، عالمی تجارت اور سیکیورٹی جیسے انتہائی سنجیدہ اور اہم موضوعات پر مرکوز اس اہم ترین اجلاس میں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہال میں داخل ہوئے، تو انہوں نے آتے ہی اونچی آواز میں کہا "میں باس ہوں!”۔ صدر ٹرمپ کے اس جملے اور روایتی انداز پر ہال میں موجود مختلف ممالک کے سربراہان اور عالمی رہنما اپنے قہقہے نہ روک سکے اور پورا ماحول ہنسی مذاق سے گونج اٹھا۔ سنجیدہ اور کشیدہ عالمی معاملات پر جاری گفتگو کے دوران امریکی صدر کی اس انٹری نے اجلاس کے بوجھل ماحول کو یکدم ہلکا پھلکا اور خوشگوار بنا دیا۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس دوران فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ عشائیے کے موقع پر پاک امریکا ایران مفاہمتی یادداشت پر باقاعدہ دستخط کیے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے صدر ٹرمپ کے دستخط کرنے کی باقاعدہ ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع