ہنوئی ،19 جون :)ویتنامی پولیس نے ہو چی منہ شہر میں بڑے آپریشن کے دوران گوشت کی تجارت کے لیے چرائی گئی 400 سے زائد بلیاں بازیاب کرتے ہوئے 9 افراد کو گرفتار کر لیا۔مقامی میڈیا اور جانوروں کی فلاح و بہبود کے اداروں کے مطابق پالتو جانوروں کی چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات کی تحقیقات کے دوران پولیس کو بلیوں کے گوشت کی غیر قانونی تجارت کے منظم نیٹ ورک کا سراغ ملا. جس کے بعد کئی روز تک آپریشن کیا گیا۔پولیس نے کارروائی کے دوران 45 پنجرے برآمد کیے جن میں 400 زندہ بلیاں موجود تھیں. اس کے علاوہ برف سے بھرے چار فوم کنٹینرز سے 80 مردہ بلیاں بھی ملیں جبکہ ایک دوسرے مقام سے مزید 21 زندہ بلیاں برآمد کی گئیں۔جانوروں کی فلاح کے اداروں کے مطابق بازیاب بلیوں میں سے 40 سے زائد کو ان کے مالکان کے حوالے کر دیا گیا. تاہم نامناسب حالات میں رکھے جانے کے باعث کئی درجن بلیاں ہلاک ہو چکی تھیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے گزشتہ تین برس سے جنوبی ویتنام کے مختلف علاقوں میں بلیوں کو پکڑ کر جمع کرتے رہنے کا اعتراف کیا ہے ۔ہیومن ورلڈ فار اینیملز ویتنام کے ڈائریکٹر فوونگ فام کے مطابق ملک بھر میں ہر ماہ ہزاروں بلیاں چرا کر اسمگل کی جاتی ہیں اور گوشت کے لیے ذبح کر دی جاتی ہیں۔ خوش قسمتی سے اس کارروائی میں سیکڑوں جانوروں کو بچا لیا گیا۔ویلفیر ورکر کے مطابق متعدد خاندان اپنی گمشدہ بلیوں کی تلاش میں آئے ، جن میں سے بعض اپنی بلیوں کو واپس حاصل کرنے میں کامیاب رہے ، جبکہ بہت سے افراد کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ ویتنام میں کتے اور بلی کے گوشت کے استعمال کی اجازت ہے .تاہم تاجروں کو اجازت نامہ درکار ہوتا ہے ۔ دوسری جانب بعض شہروں نے جانوروں کی فلاح و بہبود کی عالمی تنظیموں کے تعاون سے کتے اور بلی کے گوشت کے استعمال کی حوصلہ شکنی کے اقدامات شروع کر رکھے ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع