International

وینزویلا میں یکے بعد دیگرے قیامت خیز زلزلے، ہزاروں ہلاکتوں کا خدشہ

وینزویلا میں یکے بعد دیگرے قیامت خیز زلزلے، ہزاروں ہلاکتوں کا خدشہ

وینزویلا (25 جون 2026): وینزویلا میں یکے بعد دیگرے آنے والے قیامت خیز زلزلوں نے تباہی مچا دی 10 ہزار سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وینزویلا میں آج یکے بعد دیگرے آنے والے زلزلوں نے تباہی مچا دی ہے۔ سیکڑوں عمارتیں اور مکانات منہدم ہو گئے ہیں۔ مرکزی ایئرپورٹ کے ٹرمینل کو بھی نقصان پہنچا جس کے بعد ایئرپورٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.2 اور 7.5 ریکارڈ کی گئی۔ دونوں زلزلےایک منٹ سے بھی کم وقفے سے آئے، جن کا مرکز کاراکاس سے تقریباً 160 کلومیٹر دور تھا۔ وزیر داخلہ وینزویلا دیوسدادو نے متعدد عمارتیں گرنے کی تصدیق کی ہے۔ تسلسل سے دو شدید زلزلوں کے بعد وینزویلا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ تاحال ان زلزلوں کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں اور نقصانات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے۔ تاہم امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق 44 فیصد امکان ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہو سکتی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق قومی تعطیل کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد گھروں میں موجود تھی، اس لیے وسیع پیمانے پر جانی نقصان اور تباہی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ کئی علاقوں میں بجلی اور انٹرنیٹ سروس منقطع ہو چکی ہیں جب کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ زلزلے کا دائرہ کار اتنا وسیع تھا کہ زلزلے کے جھٹکے کولمبیا اور امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ جس کے بعد 10 لاکھ افراد کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک نے شدید زلزلے سے متاثرہ وینزویلا کی مدد کا اعلان کیا ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم اپنے نئے اور عظیم دوستوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ امریکا مدد کے لیے تیار، پرعزم اور مکمل طور پر قابل ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments