International

وینزویلا میں تباہ کن زلزلہ، ہلاکتیں 200 تک پہنچ گئیں، 971 افراد زخمی

وینزویلا میں تباہ کن زلزلہ، ہلاکتیں 200 تک پہنچ گئیں، 971 افراد زخمی

کاراکاس: وینزویلا میں آنے والے دو طاقتور زلزلوں کے بعد ہلاکتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ملک کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگیز نے تازہ صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک 164 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 971 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس سے قبل سرکاری اعداد و شمار میں 32 ہلاکتیں اور تقریباً 700 زخمیوں کی اطلاع دی گئی تھی، تاہم امدادی کارروائیوں کے دوران مزید لاشیں ملنے کے باعث یہ تعداد نمایاں طور پر بڑھ گئی ہے۔ ڈیلسی روڈریگیز کے مطابق سب سے زیادہ تباہی راجدھانی کاراکاس کے شمال میں واقع لا گوئیرا کے علاقے میں ہوئی، جہاں درجنوں عمارتیں زمین بوس ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں سے امدادی اور ریسکیو ٹیموں کو متاثرہ علاقوں میں بھیجا جا رہا ہے تاکہ ملبے تلے دبے افراد کو جلد از جلد نکالا جا سکے۔ ان کے مطابق انسانی جانیں بچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اسی مقصد کے تحت بڑے پیمانے پر امدادی مہم جاری ہے۔ قائم مقام صدر نے سرکاری نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ اقوام متحدہ کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جا رہا ہے تاکہ بین الاقوامی امدادی ٹیموں کی خدمات حاصل کی جا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تباہ شدہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے ابتدائی طور پر 20 کروڑ امریکی ڈالر کے فنڈ کے قیام پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے بھی بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں خوراک، ادویات، پینے کے پانی اور عارضی رہائش کی فراہمی کے لیے عالمی برادری کے تعاون کی ضرورت ہے اور حکومت اس مقصد کے لیے مختلف ممالک اور بین الاقوامی اداروں سے مسلسل رابطے میں ہے۔ ادھر دنیا کے متعدد ممالک نے وینزویلا کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہر ممکن امداد فراہم کرنے کا یقین دلایا ہے۔ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے امداد کی پیشکش کی، جس پر ڈیلسی روڈریگیز نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ دریں اثنا، ریاستہائے متحدہ کے ارضیاتی سروے نے خبردار کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ ادارے کے مطابق اس شدید قدرتی آفت میں مرنے والوں کی تعداد ہزاروں تک پہنچنے کا خدشہ موجود ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں کاراکاس اور گرد و نواح کے علاقوں میں متعدد عمارتیں منہدم اور سڑکیں ملبے سے بھری ہوئی دیکھی جا سکتی ہیں۔ بدھ کی شب وینزویلا میں یکے بعد دیگرے دو شدید زلزلے آئے تھے۔ ارضیاتی سروے کے مطابق پہلے زلزلے کی شدت ریکٹر پیمانے پر 7.2 جبکہ دوسرے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی۔ دونوں زلزلوں کا مرکز کاراکاس سے تقریباً 160 کلومیٹر مغرب میں ساحلی شہر مورون کے قریب تھا اور ان کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کے مطابق یہ ایک صدی سے زیادہ عرصے میں وینزویلا میں آنے والے طاقتور ترین زلزلوں میں شمار کیے جا رہے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments