اقوام متحدہ حکام نے وینزویلا میں زلزلے سے 10 ہزار اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق کاراکس میں موجود اقوام متحدہ عہدیدار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گزشتہ ہفتے کے دو زلزلوں سے ڈھائی ہزار عمارتیں متاثر اور منہدم ہوئیں۔ اقوام متحدہ کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ دونوں زلزلوں سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بتائی گئی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔ یو این عہدیدار نے کہا کہ ہم 10 ہزار لاشوں کے لیے تھیلے حاصل کر رہے ہیں۔ دوسری جانب امریکی جیولوجیکل سروے بھی ہلاکتیں دس ہزار سے ایک لاکھ کے درمیان تک ہونے کا خدشہ ظاہر کر چکا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 1719 ہوگئی ہے، 5 ہزار 34 زخمی اور 15 ہزار 866 افراد بےگھر ہوگئے۔ ہلاکت خیز زلزلے کے ایک سو چھ گھنٹوں بعد 21 سالہ شخص زندہ نکال لیا گیا، متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، زلزلہ متاثرین کے لیے چین کا 14 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی امداد بھیجنے کا اعلان، یونیسیف کے مطابق 18 لاکھ افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔
Source: Social Media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع