امریکا میں ایک حاضر سروس فوجی اہلکار پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری سے متعلق خفیہ معلومات استعمال کر کے آن لائن پیشگوئی پلیٹ فارم (بیٹنگ ایپ) پر شرط لگائی اور تقریباً 4 لاکھ ڈالرز کمائے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق استغاثہ کا کہنا ہے کہ 38 سالہ گینن کین وان ڈائک نے 13 بار مختلف شرطیں لگائیں جن میں امریکا کے وینزویلا پر حملے اور مادورو کی معزولی سے متعلق پیشگوئیاں بھی شامل تھیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس نے فوجی آپریشن کی خفیہ معلومات سے فائدہ اٹھایا جو عوامی اعتماد کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ملزم پر قانون کی خلاف ورزی کرنے کے تحت 3 مقدمات، دھوکا دہی اور غیر قانونی مالی لین دین کا ایک ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے، ان جرائم پر مجموعی طور پر 10 سے 20 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ تحقیقات کے مطابق امریکی حاضر سروس فوجی نے دسمبر 2025ء کے آخر میں خفیہ طور پر بیٹنگ ایپلیکیشن پر اکاؤنٹ بنایا اور جنوری 2026ء کے آغاز تک بڑی رقم کی شرطیں لگاتا رہا، 3 جنوری کو وینزویلا میں امریکی کارروائی میں مادورو کو گرفتار کر لیا گیا جس کے بعد اس کی شرطیں کامیاب ہوئیں۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ملزم پر الزام ہے کہ رقم حاصل کرنے کے بعد اس نے پیسہ بیرونِ ملک کرپٹو اکاؤنٹ میں منتقل کیا اور اپنا اکاؤنٹ بند کروانے کی کوشش کی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی