International

وسطی غزہ میں اسرائیلی حملہ، 3 فلسطینی پولیس اہلکار شہید

وسطی غزہ میں اسرائیلی حملہ، 3 فلسطینی پولیس اہلکار شہید

وسطی غزہ کے المغازی پناہ گزین کیمپ کے قریب اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 فلسطینی پولیس اہلکار شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ فلسطینی وزارتِ داخلہ کے مطابق حملے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا، شہید اہلکاروں کی شناخت کیپٹن منصور سمی شحتوت، کیپٹن محمد خالد نوفل اور فرسٹ سارجنٹ مہدی نادر جبر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ وزارتِ داخلہ نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کا مقصد غزہ میں بدامنی پھیلانا ہے۔ وزارت نے عالمی برادری اور جنگ بندی کے ضامن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل پر حملے روکنے اور جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد کے لیے دباؤ ڈالا جائے۔ دوسری جانب حماس نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے اگلے مرحلے پر عمل درآمد کے لیے فلسطینی دھڑوں اور ثالث ممالک کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔ حماس کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی حملوں اور انسانی امداد پر پابندیوں کو جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

Source: SOCIAL MEDIA

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments