انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کرکٹ آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 11 سے 15 جون تک لارڈز میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے، اسٹیو اسمتھ اور جوش ہیزل ووڈ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ الیکس کیری، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، سیم کونسٹاس، میٹ کوہنیمن اور مارنوس لبوشین بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اسکاٹ بولینڈ، نیتھن لیون، مچل اسٹارک اور بیو ویبسٹر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ دورۂ ویسٹ انڈیز کےلیے بھی یہی 15 رکنی اسکواڈ برقرار رہے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 25 جون سے برج ٹاؤن میں شروع ہو گا۔
Source: social media
اسپینش لیگ فٹبال میں بارسلونا نے ریال میڈرڈ کو شکست دیدی
پھر بحال ہوگا آئی پی ایل، بی سی سی آئی جلد کرنے والا ہے نئے شیڈیول کا اعلان
روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھارت کا اگلا ٹیسٹ کپتان کون؟
پاکستان سپر لیگ 10 غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
قسمت پر انحصار اور اخلاقیات کی خلاف ورزی، طالبان نے شطرنج پر پابندی لگا دی
ویرات کوہلی کا اچانک ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان