امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کی قبل از وقت ووٹنگ میں دھاندلی کا الزام لگا دیا ہے۔ کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کےدرمیان 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کیلئے امریکا کی مختلف ریاستوں میں قبل ازوقت پولنگ جاری ہے ٹرمپ کے بیان نے پولنگ کی ساکھ پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔ سابق امریکی صدر اور ریپلکن کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ریاست پنسلوینیا میں ووٹوں کی بدترین قبل از انتخابات دھاندلی کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب امریکی صدارتی الیکشن کے قریب صدارتی امیدواروں میں تلخیوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ناکام ترین شخص اور ان کے سپورٹرز کو کچرا قرار دے دیا تاہم کملا ہیرس نے جوبائیڈن کے بیان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا وہ کامیابی حاصل کرکے تمام امریکیوں کی نمائندگی کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کس نے انہیں ووٹ دیا اور کس نے نہیں۔
Source: social media
اسرائیلی فوج کے پناہ گزینوں کے کیمپوں پر حملے، 28 فلسطینی شہید
صرف موت ہی ہمارے مصائب ختم کر سکتی ہے: غزہ کی ایک لاچار ماں کی المناک داستان
کعبۃ اللّٰہ کی حدود حطیم میں نوافل ادائیگی کیلئے اوقات مقرر
ہالینڈ کی پولیس نے غزہ کے حامی 50 مظاہرین کو گرفتاراور 340 کو ایمسٹرڈیم سے نکال دیا
مارکو روبیو کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان، ٹرمپ نے اتفاق کرلیا
صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر حزب اللہ لبنان کے متعدد حملے