International

ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو پاگل قرار دے دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو پاگل قرار دے دیا

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان پر جارحیت جاری رکھنے والے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو پاگل شخص قرار دے دیا۔ امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو سے ٹیلے فون پر سخت لہجے میں بات کی اور لبنان میں جارحیت جاری رکھنے پر وہ اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ انتہائی بدزبانی سے پیش آئے۔ تلخ لہجہ کا پس منظر بتاتے ہوئے امریکی نیوز ویب سائٹ نے تسلیم کیا کہ وجہ یہ تھی کہ ایران نے لبنان میں اسرائیلی حملے جاری رہنے کی صورت میں امریکا سے بات چیت روکنے کی دھمکی دیدی تھی۔ ویب سائٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو پاگل کے ساتھ ساتھ ناشکرا بھی کہا۔ ساتھ ہی واضح کیا کہ بیروت پر حملے نہیں ہونے چاہیں اور خبردار کیا کہ اسرائیل نے یہ اقدام کیا تو وہ دنیا میں مزید تنہا ہوجائے گا۔ امریکی صدر نے جتایا کہ انہوں نے کرپشن ٹرائل میں نیتن یاہو کو جیل سے باہر رکھنے میں کیسے مدد کی تھی۔ بولے اگر میں نہ ہوتا تو تم جیل میں ہوتے۔ میں تمھاری چمڑی بچا رہا ہوں، ہر شخص اب تم سے نفرت کرتا ہے اور ہر شخص اسرائیل سے نفرت کرتا ہے۔ نیوز ویب سائٹ کے مطابق دوران گفتگو صدر ٹرمپ ایک بار شدید طیش میں آکر چلا اٹھے کہ تم کیا احمقانہ کام کررہے ہو، امریکی اہلکار نے نیوز ویب سائٹ کو بتایا کہ صدر ٹرمپ کے نزدیک نتین یاہو جارحیت کو غیرمعمولی تناسب سےبڑھا رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو تشویش ہے کہ اسرائیل نے لبنان میں بڑی تعداد میں شہریوں کو قتل کیا ہے اور صرف ایک حزب اللّٰہ کمانڈر کو نشانہ بنانے کی خاطر رہائشی عمارتوں پر عمارتیں تباہ کی جارہی ہیں۔ امریکی اہلکار نے کہا کہ یوں تو صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان کئی بار تلخ جملوں کا تبادلہ ہوچکا ہے مگر دوسری بار صدارت سنبھالنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی یہ اسرائیلی وزیراعظم کو بدترین ٹیلے فون کال تھی۔ جواب میں نیتن یاہو اوکے، اوکے کہتے رہے اور یہ کہ بس یہ یقینی بنائیں کہ ہر بات کا خیال رکھا جائے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments