International

ڈونلڈ ٹرمپ جمعہ سے پہلے امریکہ، ایران معاہدہ جاری کر سکتے ہیں: جے ڈی وینس

ڈونلڈ ٹرمپ جمعہ سے پہلے امریکہ، ایران معاہدہ جاری کر سکتے ہیں: جے ڈی وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعہ سے پہلے ہی ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کا ایک ابتدائی معاہدہ جاری کر سکتے ہیں۔ جے ڈی وینس کا یہ بیان ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ معاہدے پر پہلے ہی دستخط ہو چکے ہیں۔ وینس نے امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والے معاہدے کو ’تقریباً ڈیڑھ صفحہ‘ طویل ایک ’بہت عمومی‘ دستاویز قرار دیا ہے۔ دوسری جانب سینیئر امریکی حکام بھی معاہدے کی کچھ تفصیلات شیئر کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز معاہدے پر باضابطہ طور دستخط ہوں گے اور اس ہی روز آبنائے ہرمز دوبارہ کھول دی جائے گی۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ٹرمپ فرانس میں جی سیون سربراہ اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں جہاں منگل کے روز ایران کے متعلق ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوگا۔ اس خصوصی اجلاس میں مصر، قطر اور متحدہ عرب امارات کے رہنما بھی شرکت کریں گے۔ پیر کے روز فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں کے ساتھ ملاقات کے دوران ٹرمپ نے کہا تھا، ’مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں، سب کچھ طے ہو چکا ہے۔‘ ان کا اشارہ ایران کے ساتھ طے پانے والے ابتدائی معاہدے کی جانب تھا۔ امریکی حکام کے مطابق اس پر معاہدے پر ٹرمپ، وینس اور ایران کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے الیکٹرانک طور پر دستخط کیے ہیں۔ امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر تکنیکی مذاکرات اس ہفتے شروع ہونے کی توقع ہے، جبکہ پابندیوں میں نرمی یا اثاثوں کی واپسی کا دارومدار اس بات پر ہوگا کہ ایران معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرتا ہے یا نہیں۔ اگرچہ ٹرمپ نے پہلے کہا تھا کہ معاہدے کی تفصیلات جمعہ کی تقریب کے بعد ’جلد‘ جاری کی جائیں گی۔ جے ڈی وینس نے فاکس نیوز کو بتایا کہ امریکی صدر اس سے پہلے بھی تہران کے ساتھ معاہدہ جاری کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ وینس نے اس سے قبل سی این این کے جیک ٹیپر کو بتایا تھا کہ مفاہمت کی یادداشت ایک بہت عمومی دستاویز ہے، اور اس کی بہت سی تفصیلات آئندہ مذاکرات میں طے کی جائیں گی۔ وینس کے مطابق دستاویز کے ’پہلے پیراگراف‘ میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ ایران ’خطے میں امن اور استحکام‘ کے لیے خود کو پابند کرے گا، جس میں ’دہشت گرد تنظیموں‘ کی مالی معاونت بند کرنا بھی شامل ہے۔ ’سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ (ایران) قابلِ تصدیق عہد کریں کہ وہ جوہری ہتھیار نہیں بنائیں گے۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments