امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ویٹیکن کے پوپ لیو چہارم کے درمیان حالیہ کشیدگی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، جس کے بعد پوپ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ امریکہ کے صدر کے ساتھ کسی بحث میں نہیں پڑنا چاہتے۔ انگولا جانے والے طیارے میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے پوپ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ان کے افریقی دورے کے دوران دیے گئے بیانات کو پیر کے روز امریکی صدر کی جانب سے کی گئی سخت تنقید کا ردعمل سمجھا گیا۔ انہوں نے کہاکہ "اس معاملے کو اس طرح سمجھا گیا جیسے میں صدر کے ساتھ دوبارہ بحث شروع کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، جبکہ ایسا کرنا میرے مفاد میں بالکل نہیں ہے"۔ انہوں نے مزید کہا کہ "دو دن قبل (شمال مغربی کیمرون میں) امن کی دعا کے دوران کی گئی تقریر دو ہفتے قبل لکھی گئی تھی، یعنی ٹرمپ کی تنقید سے بہت پہلے کی تھی"۔ ان کا اشارہ اپنے اس جملے کی طرف تھا کہ "دنیا کو مٹھی بھر جابروں نے تباہ کر دیا ہے"۔ دوسری طرف امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اتوار کے روز اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے پوپ کے کلام پر ردعمل دیتے ہوئے اس وضاحت پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے لکھا کہ "میں پوپ لیو کا یہ کہنے پر شکر گزار ہوں۔ اگرچہ میڈیا کا بیانیہ مسلسل ماحول کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے اور حقیقت میں اختلافات ہوتے بھی رہیں گے، مگر حقیقت اکثر اوقات بہت زیادہ پیچیدہ ہوتی ہے"۔ واضح رہے کہ جے ڈی وینس نے اس سے قبل بالواسطہ طور پر پوپ کے تبصروں پر برہمی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ مذہبی رہنماؤں کو سیاست میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 12 اپریل کی رات اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر پوپ کی امن کی دعوت پر تنقید کی تھی۔ یہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب 28 فروری سنہ 2026ء کو ایران کے ایک طرف اور دوسری طرف امریکہ اور اسرائیل کے درمیان شروع ہونے والی جنگ شدت اختیار کر چکی تھی۔ امریکی صدر نے پوپ لیو پر جرائم کے حوالے سے نرم گوشہ رکھنے اور بائیں بازو کے ساتھ قربت کا الزام لگایا اور کہا کہ وہ پہلے امریکی پوپ ہیں جو اپنے انتخاب کے لیے ٹرمپ کے مرہون منت ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی