دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم ایک بار پھر پہلے نمبر پر آگئے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ون ڈے کرکٹ فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کی گئی جس میں ایک بار پھر بابر اعظم نے بادشاہت حاصل کرلی ہے۔ رینکنگ کے مطابق بابر اعظم 809 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ دوسرے ، تیسرے اور چوتھے پر بالترتیب بھارت کے روہت شرما، شبمن گل اور ویرات کوہلی ہیں۔ پانچویں نمبر پر آئرلینڈ کے بلے باز ہیری ٹریکٹرز ہیں۔ ون ڈے بولنگ رینکنگ میں افغانستان ایک درجہ ترقی کے بعد پہلے، شاہین آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ 10 میں شامل نہیں البتہ حارث رؤف 2 درجہ تنزلی کے بعد 15ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے، بھارت کے یشسوی جیسوال 2 درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر جب کہ انگلینڈ کے کین ولیمسن کی تیسری پوزیشن ہے۔ ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے سعود شکیل ایک درجہ بہتری کے بعد 8 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بھمرا ایک بار پھر نمبر ون بولر بن گئے ہیں، بھمرا کی رینکنگ میں 2 درجے ترقی ہوئی ہے جب کہ پاکستان کے نعمان علی کا رینکنگ میں 9 واں نمبر برقرار ہے۔ ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلے، انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے اور بھارت کے تلک ورما تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا، سری لنکا کے ونندیو ہرسنگا کا دوسرا اور آسٹریلیا کے ایڈم زمپا کا تیسرا نمبر ہے۔
Source: social media
جےشاہ نے چیئرمین آئی سی سی کا چارج سنبھال لیا
پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی
پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر پہلا ٹی ٹوئنٹی جیت لیا
پاکستان کےسرنڈر کی کہانیاں فضول ہیں، پی سی بی چیئرمین
تیئس کروڑ کے پلیئر رہنے کے باوجود ڈیڑھ کروڑ والا کرکٹر کے کے آر کا کپتان بن سکتا ہے
پاکستان کےسرنڈر کی کہانیاں فضول ہیں، پی سی بی چیئرمین
تیئس کروڑ کے پلیئر رہنے کے باوجود ڈیڑھ کروڑ والا کرکٹر کے کے آر کا کپتان بن سکتا ہے
کیوبن ریسلر نے پیرس اولمپکس میں نئی تاریخ رقم کردی
میرا بائی چانو اور اویناش سابلے تمغوں سے ہوئے محروم,چوتھے مقام پر رہیں