ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے امریکی نمائندہ خصوصی وٹکوف کی جانب سے براہِ راست پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ خلیجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا یہ پیغامات مذاکرات کے زمرے میں نہیں آتے، پیغامات میں دھمکیاں بھی شامل ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے امریکا سے مذاکرات کا فیصلہ نہیں کیا، امریکا سے مذاکرات کرنے پر ایران کو تحفظات ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران عارضی جنگ بندی کے بجائے پورے خطے میں دشمنی کے خاتمے کو قبول کرے گا۔ ہم نے امریکا کی 15 نکاتی تجاویز کا کوئی ردعمل نہیں دیا نہ ہی ہم نے کوئی تجاویز یا شرائط دی ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ تمام پیغامات کا تبادلہ وزارت خارجہ کے ذریعے ہی ہوا ہے، ایران میں کسی فرد سے بات چیت کرنے کے دعوؤں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع