لاکھوں عازمینِ حج 8 ذوالحجہ (یوم الترویہ) وادی منیٰ میں گزارنے کے بعد وقوف عرفہ کے لیے میدان عرفات روانہ ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ الاخباریہ کے مطابق وادی منیٰ سے عازمین کی میدان عرفات منتقلی کا عمل پیر 8 ذو الحجہ کی شب سے شروع کر دیا گیا تھا۔ وقوف عرفہ کے لیے عازمین حج کو مشاعر مقدسہ ٹرین اور بسوں کے ذریعے میدانِ عرفات منتقل کیا جا رہا ہے۔ وزارتِ حج کی جانب سے مشاعر مقدسہ میں عازمین کی موومنٹ کو منظم رکھنے کے لیے تمام حج مشنز کو شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کا مقصد ازدحام کو کنٹرول کرنا اور نظم و ضبط کو بہتر بنانا ہے۔ عازمین حج منگل کو سارا دن میدان عرفات میں گزاریں گے جہاں وہ ’قصر و جمع‘ کی صورت میں ظہر اور عصر کی نمازیں ادا کریں گے بعد ازاں غروب آفتاب سے چند لمحات قبل میدان عرفات سے رخصت ہوجائیں گے۔ حجاج، مزدلفہ میں رات بسر کریں گے، رمی کے لیے کنکریاں چنیں گے اور فجر یا اس سے قبل وادی منیٰ پہنچ کر رمی کریں گے۔ عرب نیوز کے مطابق 1.6 ملین سے زیادہ عازمین نے پیر کو منیٰ میں پورا دن گزارا۔ بیرون مملکت سے آنے والے عازمین کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار 153 تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 0.8 فیصد زیادہ ہے۔ سعودی وزیر داخلہ اور سپریم حج کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے منگل کو منیٰ میں پبلک سکیورٹی ہیڈ کوارٹر میں حج سکیورٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں ورک فلو کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سکیورٹی اور ٹرانسپورٹ پلان پر عملدرآمد کی نگرانی کے ساتھ عازمین حج کی میدان عرفات منتقلی کے تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ