National

وائناڈ میں پرینکا کی جیت ان کی محنت کا ثمر ہے: رابرٹ واڈرا

وائناڈ میں پرینکا کی جیت ان کی محنت کا ثمر ہے: رابرٹ واڈرا

نئی دہلی، 23 نومبر:کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے شوہر رابرٹ واڈرا نے کیرالہ کی وائناڈ لوک سبھا سیٹ سے ووٹوں کی گنتی میں مسز واڈرا کی زبردست برتری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے مسز واڈرا کو بھاری اکثریت سے لوک سبھا میں بھیجنے کا فیصلہ کرکے ان کی محنت کااحترام کیا ہے۔ مسز واڈرا کے بارے میں جوکیرالہ کی وائناڈ پارلیمانی سیٹ پر تقریباً 3.5 لاکھ ووٹوں کی برتری کے ساتھ آگے چل رہی ہیں، مسٹر واڈرا نے کہا کہ وہ بہت محنتی اور بے حد نڈر ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وہ علاقے کے لوگوں کی نمائندگی کریں گی۔ لوک سبھا میں اپنی خواہشات کے مطابق مفادات کے مسائل اٹھائیں گی اور عوامی مسائل حل کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ مسز واڈرا سمیت سبھی کو یقین ہے کہ وہ اس سیٹ پر ضمنی انتخاب بھاری مارجن سے جیتیں گی۔ انہوں نے اس کے لیے وائناڈ کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور یقین ظاہر کیا کہ مسز واڈرا ان کی امیدوں پر پورا اتریں گی۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments