امریکی وائٹ ہاوس کی کوریج پر مامور نمائندوں سے متعلق ڈنر کی تقریب میں بدمزگی کی صورتحال پیدا ہوئی، کوریسپونڈینٹ ڈنر کے دوران زور دار آواز سنی گئی۔ وائٹ ہاؤس کوریسپونڈینٹ ڈنر کے دوران فائرنگ، صدر ٹرمپ محفوظ رہے۔ صدر ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور وہ زندہ ہے۔ اس سے پہلے امریکی اور روسی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ شوٹر کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وائٹ ہاؤس میں ہونے والے کوریسپونڈینٹ ڈنر کے دوران بدمزگی، سیکریٹ سروس کے اہلکار صدر ٹرمپ کو باہر لے گئے۔ اسپیکر مائیک جانسن بھی ڈنر میں موجود تھے، انہیں بھی سیکریٹ سروس کے اہلکار باہر لے گئے۔ واضح رہے کہ کوریسپونڈینٹ ڈنر میں صدر ٹرمپ کا خطاب بھی متوقع تھا ۔ وائٹ ہاؤس کی کوریج پر مامور نمائندوں سے متعلق ڈنر کی تقریب کا آغاز ہی ہوا تھا کہ اس دوران صدر ٹرمپ اور ان کے ساتھ بیٹھی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کو ایک پرچی دکھائی گئی۔ ایسی ہی پرچی پہلے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ کو بھی دکھائی گئی تھی۔ جس پر صدر ٹرمپ کے ایک جانب بیٹھی خاتون کو حیرت زدہ ہوتے دیکھا گیا۔ اچانک فائرنگ کی آواز گونجی جس پر صدر ٹرمپ اور دیگر شرکاء اپنی نشستوں سے اتر کر نیچے ہوگئے۔ اس دوران سیکریٹ سروس کے اہلکار صدر ٹرمپ کو باہر لے گئے، جبکہ کئی اہلکاروں نے بندوقیں تان لی۔ اسی کوریسپونڈینٹ ڈنر سے صدر ٹرمپ کا خطاب بھی متوقع تھا۔ تقریب میں نائب صدر جے ڈی وینس بھی موجود تھے۔ واشنگٹن ڈی سی کے ایک ہوٹل میں منعقد اس تقریب سے شرکاء کو باہر نکالا جارہا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی