International

واشنگٹن بین الاقوامی فوجداری عدالت کو سزا دے سکتا ہے: اسرائیلی وزیر خارجہ

واشنگٹن بین الاقوامی فوجداری عدالت کو سزا دے سکتا ہے: اسرائیلی وزیر خارجہ

اسرائیلی وزیر خارجہ گیدون ساعر نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ امریکہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کو وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے خلاف گرفتاری کے دو وارنٹ جاری کرنے پر سزا دے گا۔ اسرائیل نے کہا کہ وہ غزہ تنازعہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات کے تحت نیتن یاہو اور گیلنٹ کے خلاف جاری عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کرے گا۔ جمہوریہ چیک کے دورے کے دوران ساعر نے کہا کہ دیگر ممالک بھی اس فیصلے سے پریشان ہیں۔ انہوں نے چیک وزیر خارجہ جان لیپاوسکی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہاکہ "مجھے یقین ہے کہ واشنگٹن بہت جلد بین الاقوامی فوجداری عدالت اور اس کے ساتھ تعاون کرنے والے ہر فرد کے خلاف قانونی کارروائی کرے گا"ْ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل غزہ میں جنگ اس وقت ختم کرے گا جب وہ حماس کے زیر حراست قیدیوں کو واپس کر کے اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ حماس کا غزہ پر کنٹرول نہیں رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل غزہ میں شہری زندگی کو کنٹرول کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا ہے اور وہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ امن "ناگزیر" ہے لیکن یہ "فریب" پر مبنی نہیں ہو سکتا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments