International

واشنگٹن اور تہران میں ممکنہ ڈیل، اسرائیل میں تشویش کی لہر

واشنگٹن اور تہران میں ممکنہ ڈیل، اسرائیل میں تشویش کی لہر

اسرائیل میں اس بات کے خدشات بڑھتے جا رہے ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ ایک جزوی معاہدہ کر سکتے ہیں، جو تہران کو اپنے جوہری پروگرام، بیلسٹک میزائل صلاحیت اور خطے میں اپنے حمایت یافتہ گروہوں کی پشت پناہی برقرار رکھنے کی گنجائش دے سکتا ہے۔ اسرائیلی اخبار ''اسرائیل ہیوم ''کے مطابق ایسے معاہدے کے نتیجے میں ایران کو بھاری مالی فوائد بھی حاصل ہو سکتے ہیں۔ اسرائیلی اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال ''بدترین منظرنامہ'' ہوگا، کیونکہ اس سے ایران کے جوہری مسئلے کا مکمل اور مستقل حل نہیں نکلے گا۔ اسرائیلی اندازوں کے مطابق واشنگٹن اور تہران کے درمیان کسی بھی جزوی معاہدے میں ایران سے افزودہ یورینیم مکمل طور پر ہٹانے یا مستقبل میں دوبارہ یورینیم افزودگی روکنے کی واضح ضمانت موجود نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ یہ بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر سخت نگرانی کا نظام محدود اور جزوی نوعیت کا ہوگا، جو اسرائیل کے مطالبات کے مطابق مکمل تحفظ فراہم نہیں کر سکے گا۔ ''ایران معاہدہ چاہتا ہے'' جواب جلد متوقع یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج ہفتے کے روز کہا کہ انہیں ایران کی جانب سے بہت جلد جواب موصول ہونے کی توقع ہے، ان کے مطابق تہران اب بھی شدت سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ یاد رہے کہ امریکا نے حال ہی میں ایک ترمیم شدہ تجویز پیش کی تھی، جس کا مقصد ایک محدود اور عارضی معاہدے تک پہنچنا ہے۔ اس مجوزہ فریم ورک کا ہدف کشیدگی اور تصادم کو روکنا بتایا جا رہا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ نئی امریکی تجویز ایک جامع امن معاہدے کے بجائے مختصر مدت کی مفاہمتی یادداشت پر مبنی ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ دونوں فریقوں کے درمیان اختلافات اب بھی گہرے ہیں، موجودہ مرحلے میں ہونے والا کوئی بھی معاہدہ عارضی نوعیت کا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اس منصوبے پر تین مراحل میں عمل درآمد تجویز کیا گیا ہے: 1۔جنگ اور کشیدگی کا باضابطہ خاتمہ 2۔آبنائے ہرمز کے بحران کا حل اور امریکی پابندیوں/محاصرے میں نرمی 3۔تیس دن کی مذاکراتی مدت، جس میں ایک وسیع معاہدے پر بات چیت ہوگی، جس میں ایرانی جوہری پروگرام بھی شامل ہوگا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments