نئی دہلی، 17 فروری (:دارالحکومت میں نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ کے معاملے کو لے کر سپریم کورٹ میں ایک مفاد عامہ کی عرضی دائر کرتے ہوئے ایسے واقعات کو روکنے کے اقدامات کرنے کے لئے ایک ماہر کمیٹی تشکیل دے کر تال میل اور اجتماعی طور پر کام کرنے کا مرکز سمیت تمام ریاستی حکومتوں کو ہدایت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ عرضی میں مرکزی حکومت اور ریاستوں کونیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 2014 میں ’پروگراموں اور اجتماعی تقریبات کے مقام پر بھیڑ کا انتظام' عنوان سے تیار کردہ رپورٹ پر عمل درآمد کرنے اور اس پر غور کرنے کے لئے ہدایت دینے کی مانگ کی گئی ہے۔ درخواست گزار وشال تیواری نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ ہندوستانی ریلوے کو ریلوے اسٹیشنوں اور پلیٹ فارم پر مسافروں کی حفاظت کے لیے راہداریوں کو چوڑا کرنے، بڑے اوور برج اور پلیٹ فارم بنانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کرے۔ پٹیشن میں ریلوے کو ریمپ اور ایسکلیٹرز کے ذریعے پلیٹ فارم تک آسان رسائی کو یقینی بنائے اور مصروف اوقات کے دوران آمد یا روانگی پلیٹ فارمز پرکسی بھی قسم کی تبدیلی سے سختی سے بچنے کی ہدایت دینے کی درخواست کی گئی ہے۔ وکیل نے اپنی درخواست میں کہا، ’’مسافروں کی نقل و حرکت کو منظم کرنے کے لیے رکاوٹوں، رسیوں اور ہجوم کو کنٹرول کرنے والے گیٹس کا استعمال کرنا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ ریلوے اسٹیشن پر دستیاب جگہ کے مطابق مسافروں کی تعداد سے زیادہ ٹکٹ تقسیم نہ کیے جائیں۔
Source: uni news
مر بھی جائیں، جمعے کی نماز تو ضرور پڑھیں گے: ابو اعظمی
پی ایم مودی کو ماریشس کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا
سنبھل: ہولی کے روز جلوس والے راستے پر موجود شاہی جامع مسجد سمیت 10 مساجد کو ڈھانپنے کا فیصلہ
تلنگانہ: کولڈ ڈرنک کا ڈھکن حلق میں پھنس جانے سے شیرخوار کی موت
یہ گندی نالی کے کیڑے ہیں ان کے دماغ میں زہر بھرا ہے، بی جے پی لیڈر کو مولانا خلیل الرحمن کا سخت جواب
مدھیہ پردیش میں خوفناک سڑک حادثہ، ٹینکر کی ٹکر سے سات افراد ہلاک
تمل ناڈو میں مقروض خاندان کے چار افراد کی خودکشی
روپے کے نشان کو تبدیل کرنااسٹالن کا 'فضول فیصلہ' ، ناکامی چھپانے کی چال: انامالائی
امع مسجد کی پینٹنگ سے پہلے جائزہ لینے پہنچی اے ایس آئی کی ٹیم
اِسرو نے پھر دی خوشخبری، اسپیڈیکس سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ اَنڈاک، چندریان-4 کے لیے راستہ ہموار
اڈیشہ: کانکنی گھوٹالہ کے ملزم بی جے ڈی لیڈر راجہ چکر گرفتار، کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کا ہوا پردہ فاش
ایس ایل بی سی واقعہ۔ جدید ترین روبوٹک ٹیم کو ریسکیو آپریشن میں شامل کرنے کافیصلہ
تلنگانہ:مٹن نہ پکانے پر شوہر نے بیوی کو ہلاک کردیا
مذہبی مقام پر جلی ہوئی چادر ملی ، لوگوں میں ناراضگی