امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کو ’مشکل شخصیت‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں امریکا کا شکر گزار ہونا چاہیے، کیونکہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل ہو جاتے تو اسرائیل کا وجود شدید خطرے میں پڑ سکتا تھا۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں ایران کے ساتھ معاہدے کے اعلان کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے نیتن یاہو کو لبنان پر حملوں کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کارروائیوں نے تقریباً اس معاہدے کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیتن یاہو بہت مشکل آدمی ہیں اور سچ کہوں تو ان کو ہمارا بہت شکر گزار ہونا چاہیے، اگر ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوتا تو اسرائیل 2 گھنٹے بھی برقرار نہ رہ پاتا۔ امریکی صدر نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر تہران کے جوہری پروگرام سے متعلق حتمی معاہدہ طے نہ پایا تو امریکا دوبارہ حملے کر سکتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران معاہدے پر آمادہ ہونے میں امریکی میزائل اور فضائی حملوں نے اہم کردار ادا کیا، ایران تیسرا حملہ نہیں چاہتا تھا، اسے اپنی بقا کی فکر تھی۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکا کی فوجی کارروائیوں نے معاہدے کی راہ ہموار کرنے میں بہت بڑا اثر ڈالا اور یہی دباؤ ایران کو مذاکرات کی میز تک لانے کا سبب بنا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع