International

نیتن یاہو کی اسرائیلی فوجی کی جانب سے حضرت عیسی کے مجسمے پر حملے کی مذمت: ’اس واقعے سے پہنچنے والی تکلیف پر معذرت خواہ ہیں‘

نیتن یاہو کی اسرائیلی فوجی کی جانب سے حضرت عیسی کے مجسمے پر حملے کی مذمت: ’اس واقعے سے پہنچنے والی تکلیف پر معذرت خواہ ہیں‘

اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامن نیتن یاہو نے جنوبی لبنان میں ایک اسرائیلی فوجی کی جانب سے حضرت عیسی کے مجسمے کو نقصان پہنچانے کے عمل کی ’شدید ترین الفاظ میں مذمت‘ کی ہے۔ نتن یاہو کا بیان اس تصویر کے آن لائن وائرل ہونے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ایک اسرائیلی فوجی کو ہتھوڑے سے حضرت عیسی کے ایک مجسمے پر وار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ کہ وہ اور ’اسرائیلیوں کی بھاری اکثریت‘ اس واقعے کی بارے میں جان کر ’دلبرداشتہ‘ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فوجی حکام اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ذمہ دار فوجی کے خلاف ’سخت تادیبی کارروائی‘ کی جائے گی۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم کا مزید کہنا کہ ’اسرائیل مشرقِ وسطیٰ میں واحد مقام ہے جہاں تمام مذاہب کے لیے عبادت کی آزادی کو برقرار رکھا جاتا ہے۔ ہم اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور اس سے پہنچنے والی کسی بھی تکلیف پر معذرت خواہ ہیں۔‘ اس سے قبل اسرائیل میں امریکہ کے سفیر مائیک ہکابی نے اس واقعے پر ’فوری، سخت اور اعلانیہ‘ کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments