International

نیتن یاہو کا حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

نیتن یاہو کا حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے نئے سربراہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کر دیا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق نتن یاہو کے آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل نے محمد عودہ کے خلاف ایک حملہ کیا ہے، جنہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق مئی میں غزہ میں حماس کے فوجی ونگ کا کمانڈر مقرر کیا گیا تھا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے ٹیلی گرام پر دعویٰ کیا کہ ہم ہر ایک تک پہنچیں گے، محمد عودہ 2023 میں 7 اکتوبر کے حملے کے ماسٹر مائنڈز میں سے ایک تھے۔ یاد رہے کہ 29 اپریل 2026 کو اسرائیل نے غزہ میں فضائی حملے میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے اعلیٰ انٹیلیجنس عہدیدار کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ اسرائیلی دفاعی فورسز (آئی ڈی ایف) اور داخلی سلامتی کے ادارے شن بیٹ نے ایک مشترکہ بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ حماس کا ایک اعلیٰ انٹیلیجنس عہدیدار فضائی حملے میں شہید ہوگیا ہے، عہدیدار پر 7 اکتوبر 2023 کو جنوبی اسرائیل پر حملے کی منصوبہ بندی میں مدد کرنے کا الزام تھا۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا تھا کہ شہید ہونے والے شخص کا نام ایاد احمد عبد الرحمٰن شمبری ہے جو حماس کے انٹیلیجنس ڈویژن میں چیف آف آپریشنز کے طور پر خدمات انجام دے رہا تھا۔ بعدازاں، حماس نے ان کے شہید ہونے کی تصدیق کی تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments