اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے ایران معاہدے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مؤقف پر اطمینان کا اظہار کر دیا۔ اس حوالے سے اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ معاہدے میں فریق نہیں پھر بھی ٹرمپ کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مؤقف میں افزودہ یورینیئم کے ذخائر کا خاتمہ شامل ہے، میزائل کی پیداوار محدود کرنا اور علاقائی پراکسیز کے لیے ایران کی حمایت ختم کرنا بھی معاہدے کا حصہ ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو اور ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا ایران مفاہمتی یادداشت سے متعلق گفتگو کی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی کے بعد ایران پر حملے روکنے اور معاہدہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدے پر اس ہفتے دستخط متوقع ہے، معاہدے کی دستاویزات آخری مرحلے میں ہیں، دستخط کی تقریب یورپ میں ہونے کا امکان ہے، جس میں جے ڈی وینس شرکت کریں گے۔ ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امن معاہدے میں پاکستان بہترین کردار ادا کر رہا ہے، وزیرِ اعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عظیم شخصیت ہیں، معاہدے پر سب خوش ہیں، پورا مشرق وسطیٰ بھی اس پر خوش ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع