نیتن یاہو کے سب سے بڑے حریفوں نے اسرائیلی وزیر اعظم کو گھر بھیجنے کیلیے انتخابی اتحاد بنا لیا جس سے ملکی سیاست میں ہلچل پیدا ہوگئی۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کے سیاسی حریفوں نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ انتخابات میں موجود وزیر اعظم کی اتحادی حکومت کو شکست دینے کیلیے متحد ہو رہے ہیں۔ سابق وزرائے اعظم نفتالی بینیٹ اور یائر لیپڈ نے اپنے بیانات میں اپنی سیاسی جماعتوں بینیٹ 2026 اور دیئر از اے فیوچر کے انضمام کا اعلان کیا۔ اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ اقدام کا مقصد اتحاد کو متحد کرنا، اندرونی اختلافات کو ختم کرنا اور تمام تر کوششیں آنے والے اہم انتخابات جیتنے اور اسرائیل کو مستقبل کی جانب لے جانے پر مرکوز کرنا ہے۔ نفتالی بینیٹ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نئی جماعت کا نام ’ٹوگیدر‘ رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ یہ دونوں رہنما پہلے بھی متحد ہو چکے ہیں جب انہوں نے 2021 کے انتخابات میں نیتن یاہو کے مسلسل 12 سالہ دورِ اقتدار کا خاتمہ کیا تھا، تاہم ان کی وہ اتحادی حکومت بمشکل 18 ماہ ہی چل سکی تھی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی