امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے حوالے سے حتمی فیصلے واشنگٹن کرے گا اور اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کو امریکی پالیسی کے مطابق چلنا ہو گا۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باوجود تہران کے ساتھ مذاکرات کا عمل متاثر نہیں ہو گا۔ ٹرمپ کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں نے میرے مؤقف میں کوئی تبدیلی پیدا نہیں کی اور میں اب بھی ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کا خواہاں ہوں۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے نیتن یاہو کو ایران کے خلاف فوری جوابی کارروائی سے گریز کرنے اور سفارتی کوششوں کو موقع دینے کا مشورہ دیا ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ واشنگٹن کو ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت کی امید ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ معاہدہ نہ ہو سکا تو امریکا مزید سخت اقدامات پر غور کر سکتا ہے جن میں فوجی کارروائی یا اقتصادی دباؤ برقرار رکھنا شامل ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور خطے میں جنگ بندی کے مستقبل کے حوالے سے خدشات موجود ہیں جبکہ امریکا سفارتی حل کی کوششوں پر زور دے رہا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع