Sports

نیشنز ہاکی کپ، پاکستان فرانس کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

نیشنز ہاکی کپ، پاکستان فرانس کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

نیشنز ہاکی کپ میں پاکستان فرانس کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ نیشنز ہاکی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے فرانس کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔ پاکستان اور فرانس کے درمیان سیمی فائنل تین، تین گول سے برابر تھا جس کے بعد فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر کیا گیا۔ پاکستان کے افراز، سفیان خان اور رانا وحید نے ایک، ایک بار گیند کو جال میں پہنچایا۔ فرانس کو دوسرے کوارٹر تک 2-0 کی برتری حاصل تھی، پاکستان نے تیسرے کوارٹر میں تین گول داغ دیے۔ فرانس کی جانب سے آخری کوارٹر میں گول کرکے مقابلہ برابر کیا گیا تھا۔ پاکستان نے گروپ مرحلے میں جاپان کو شکست دی تھی، نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی ٹیم 4-3 سے ناکام رہی، ملائیشیا کے خلاف پہلا میچ تین، تین سے برابر کیا تھا اور بہتر گول اوسط پر سیمی فائنل مٰں جگہ بنائی تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments