Sports

نیشنز ہاکی کپ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرا دیا

نیشنز ہاکی کپ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرا دیا

نیشنز ہاکی کپ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ ملائیشیا میں کھیلے جاری ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ کے پہلے کواٹر کے اختتام پر پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 3-1 کی برتری حاصل کی تھی۔ پاکستان کی جانب سے ابتدائی دونوں گولز عبدالرحمان جبکہ تیسرا گول رانا وحید اشرف نے اسکور کیے۔ تیسرے کواٹرے میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر مسلسل حملے جاری رکھے، 43ویں اور 45ویں منٹ میں اسکاٹ کولسٹ نے مسلسل 2 گول داغ پاکستان کی برتری ختم کردی اور میچ 3-3 گولز سے برابر ہوگیا۔ چوتھے کواٹر میں کیویز کی جانب سے 52ویں منٹ میں اسکاٹ کولسٹ نے میچ کا تیسرا گول داغ کر کیویز کو پاکستان کیخلاف برتری دلوائی، انہوں نے پنالٹی کارنر پر گول اسکور کیا اور یوں نیوزی لینڈ نے پاکستان پر 3-4 کی سبقت حاصل کرلی۔ نیوزی لینڈ نے شکست کے بعد پاکستان کو سیمی فائنل میں جانے کے لیے جاپان سے ملائیشیا کی شکست کا انتظار کرنا ہوگا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments