نیپال کے تریبھون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران ایک مسافر طیارہ کے ٹائر میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس نے افرا تفری کا ماحول پیدا کر دیا۔ اچھی بات یہ رہی کہ کوئی بڑا حادثہ نہیں ہوا۔ آگ پر فوراً قابو پا لیا گیا جس سے مسافروں کی جان بچ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیے ایئرلائنس کے ایک طیارہ کے ٹائر میں اس وقت آگ لگ گئی، جب اس نے لینڈنگ کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور مسافروں کو بہ حفاظت طیارہ سے نکال لیا گیا ہے۔ اس طیارہ میں 278 مسافر اور 11 عملہ کے اہلکار سوار تھے۔ خبر رساں ایجنسی ’اے این آئی‘ کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ آگ پر فوراً قابو پا لیا گیا اور سبھی مسافروں کو حفاظت کے ساتھ طیارہ سے نکال لیا گیا۔ یہ حادثہ پیر کی صبح تقریباً 6.45 بجے پیش آیا۔ ایئرپورٹ سیکورٹی کے ایس پی راج کمار سلاول نے میڈیا کو فون پر بتایا کہ ’’ترکیے ایئرلائنس کا پلین ’ٹی کے 726‘ استنبول سے کاٹھمنڈو آ رہا تھا اور لینڈنگ کے دوران اس کے ٹائر میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا، اور پھر فوری طور پر مسافروں کو باہر نکالا گیا۔ افسران کے مطابق مسافروں میں اقوام متحدہ کے کچھ افسران بھی شامل تھے۔ راحت کی بات یہ رہی کہ اس حادثہ میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی خبر نہیں ہے۔ خبروں میں یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ کی وجہ سے رَنوے پر طیارہ کے رکنے سے کچھ دیر کے لیے آپریشن متاثر ہوا، حالانکہ بعد میں حالات معمول پر آ گئے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی