Sports

نیپال کو شکست دے کر ہندستان ویمنز ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں

نیپال کو شکست دے کر ہندستان ویمنز ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں

دمبولا، 23 جولائی :شیفالی ورما (81) اور دیالن ہیملتا (47) کی طوفانی اننگز اور پھر دیپتی شرما کی 13 رن پر تین وکٹوں شاندار گیندبازی کی بدولت ہندستان نے منگل کوخواتین ایشیا کپ کے 10ویں میچ میں نیپال کو 82 رنوں سے شکست دے کر فخر کے ساتھ سیمی فائنل میں داخل حاصل کرلیا۔ 179 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری نیپال کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے دوسرے ہی اوور میں اوپنر ایس کھڑکا کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد کویتا کنور (6) رنز بناکرپویلین لوٹ گئیں۔ سیتا رانا ماگر نے ٹیم کے لئے سب سے زیادہ 18 رنز بنائے۔ ہندستانی گیند بازوں کی شاندار گیند بازی کے سامنے نیپال کا کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر تک پچ پر کھڑا نہ ہو سکا۔ ہندستانی گیند بازوں نے نیپال کو شروع میں ہی بیک فٹ پر ڈال دیا۔ اروندھتی نے ایس کھڑکا کو آؤٹ کرکے ہندستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ نیپال کو پاور پلے میں ہی دوہرے جھٹکے لگ گئے۔ اس کے بعد نیپال کی ٹیم سنبھل نہ سکی۔ کپتان اندو برما (14)، روبینہ چھتری (15)، پوجا مہاتو (2)، کبیتا جوشی (0)، ڈولی بھٹ (5)، کاجل شریشٹھ (3) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ بندو راول (15) اور شبنم رائے (1) رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں۔ نیپال کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں پر صرف 96 رنز بنا سکی اور 82 رنز سے میچ ہار گئی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم خواتین ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ ہندوستان کی جانب سے دیپتی شرما نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ اروندھتی ریڈی اور رادھا یادو کو دو دو وکٹ ملے۔ رینوکا سنگھ نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس سے پہلے آج یہاں ہندوستانی ٹیم کی کپتان اسمرتی مندھانا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تین وکٹوں پر 178 رنز بنائے اور نیپال کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والی شیفالی ورما اور دیالن ہیملتا کی اوپننگ جوڑی نے شاندار آغاز کیا اور پہلے وکٹ کے لیے 122 رنز کی شراکت قائم کی۔ 14ویں اوور میں سیتا رانا ماگر نے دیالن ہیملتا کو روبینہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر اس شراکت کو توڑا۔ ہیملتا نے 42 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے (47) رنز بنائے۔ 16ویں اوور میں ماگر نے شیفالی ورما کو شریشٹھ کے ہاتھوں اسٹمپ کرایا۔ شیفالی ورما نے 48 گیندوں میں 12 چوکے اور ایک چھکا لگا کر 81 رنز بنائے۔ 19ویں اوور میں سنجیون سجنا (10) کی صورت میں ہندوستان کا تیسرا وکٹ گرا۔ جمائمہ روڈریگز 15 گیندوں میں (28) اور ریچا گھوش (6) رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں۔ ہندوستان نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹ پر 178 رنز بنائے۔ نیپال کی جانب سے سیتا رانا ماگر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ کبیتا جوشی کو ایک وکٹ ملا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments