International

نیٹو نے بہت مایوس کیا، ایران جنگ میں ہمیں کسی کی ضرورت نہیں تھی: ٹرمپ

نیٹو نے بہت مایوس کیا، ایران جنگ میں ہمیں کسی کی ضرورت نہیں تھی: ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیٹو نے بہت مایوس کیا ہے، ایران جنگ میں ہمیں کسی کی ضرورت نہیں تھی۔ انقرہ میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ترکیے اور امریکا میں اچھے تعلقات ہیں۔ ترکیے کے ساتھ تجارت پر بات چیت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے نیٹو میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کی تاکہ یورپ محفوظ رہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکے گا۔ ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے کہا کہ ایف 35 جیٹ طیاروں کا معاملہ نیا نہیں ہے، ہم نے ایف 35 کے معاملے پر امریکا سے پہلے بھی بات کی ہے، ہم سے 5 جیٹ طیاروں کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نیٹو اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے انقرہ پہنچے تو ترک صدر رجب طیب اردوان نے ان کا استقبال کیا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments