غلافِ کعبہ ہر سال کی طرح اس بار بھی یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا۔ اس حوالے سے باقاعدہ طور پر ایک روح پرور تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ خادم الحرمین الشریفین کی نیابت میں نیا غلافِ کعبہ حوالے کرنے کی تقریب ہوئی] تقریب میں نیا غلافِ کعبہ کلید بردارِ کعبہ کے حوالے کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ غلافِ کعبہ جسے کسوہ بھی کہتے ہیں، نئی روایت کے مطابق ہجری سال کے آغاز یعنی یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جاتا ہے۔ غلافِ کعبہ کی تیاری میں سیکڑوں کلو گرام ریشم، چاندی اور سنہری دھاگوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ مکہ مکرمہ کے نائب امیر اور حج و عمرہ کی مستقل کمیٹی کے نائب صدر شہزادہ سعود بن مشعل نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت میں خانہ کعبہ کا غلاف (کسوہ) بیت اللہ کے کلید برداروں کے سپرد کیا۔ حج و عمرہ کے وزیر اور مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی دیکھ بھال کرنے والی جنرل اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین توفیق الربیعہ اور بیت اللہ کے چیف کلید بردار عبدالمالک الشیبی نے حوالگی کی دستاویزات پر دستخط کیے۔ حوالگی کی یہ تقریب یکم محرم 1448 ہجری کو غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی شروعات کا اعلان ہے جو کنگ عبدالعزیز کمپلیکس برائے غلافِ کعبہ میں سیاہ رنگ کے قدرتی ریشم کا استعمال کرتے ہوئے اس سال کا نیا غلاف تیار کرنے کے بعد عمل میں آئی ہے۔ غلافِ کعبہ کی اونچائی 14 میٹر ہے اور اس کے اوپری ایک تہائی حصے کے درمیان 95 سینٹی میٹر چوڑا اور 47 میٹر لمبا ایک بیلٹ (پٹی) ہے جو اسلامی نقوش سے آراستہ 16 ٹکڑوں پر مشتمل ہے۔ سعودی عرب نے آج حج سیزن 1447 کی کامیابی کا اعلان کیا اور اس بات کی تصدیق کی کہ اس سیزن میں سکیورٹی، تنظیم اور خدمات کا ایک مربوط نظام دیکھنے میں آیا جس نے اللہ کے مہمانوں ( ضیوف الرحمن ) کو انتہائی آسانی اور اطمینان کے ساتھ اپنے مناسک ادا کرنے کے قابل بنایا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ