گلوکار و ریپر ہنی سنگھ ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ میڈیا کے مطابق گلوکار ہنی سنگھ اور 25 سالہ مصری ماڈل کی قربتیں بڑھ رہی ہیں جس کے باعث ڈیٹنگ کی افواہیں زور پکڑنے لگی ہیں۔ ان دنوں ہنی سنگھ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ 25 سالہ مصری ماڈل ایماء بکر کی سالگرہ مناتے دکھائی دیے اور ان کی ہم آہنگی دیکھ کر مداحوں نے اندازہ لگایا ہے کہ شاید دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ ہنی سنگھ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پرتعیش ریسٹورنٹ میں ایماء کے لیے سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کا اہتمام کرتے نظر آئے۔ ویڈیو میں ماڈل ان کے بالکل ساتھ بیٹھی ہوئی نظر آئیں اور جب ریسٹورنٹ کا عملہ سالگرہ کا گانا گاتا اور رقص کرتا ہے تو ایماء خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو جاتی ہیں۔ اس موقع پر ہنی سنگھ نے ایماء کا ہاتھ تھامے رکھا، دونوں خوشگوار مزاج میں نظر آئے۔ یہی نہیں بلکہ ہنی سنگھ نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں ایماء کو "کلیوپیٹرا"(جوکہ قدیم مصر کی ملکہ تھیں) کہہ کر مخاطب کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم ہو گیا کہ شاید ہنی سنگھ کو ایک بار پھر محبت ہو گئی ہے۔ میڈیا کے مطابق مصر سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ ایما بکر ماڈل ہیں ، وہ ایک اداکارہ بھی ہیں اور ہنی سنگھ کی کئی میوزک ویڈیوز میں نظر آ چکی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق 2023 میں ایما کو ہنی سنگھ کے ساتھ دیکھا گیا تھا اور اب ان کی حالیہ ویڈیو نے دونوں کے درمیان تعلقات کے افواہوں کو مزید بڑھا دیا ہے۔ 25 سالہ ماڈل انسٹاگرام پر کافی سرگرم ہیں، جہاں ان کے ڈھائی لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔ یاد رہے کہ ہنی سنگھ کی پہلی شادی شالینی تلوار سے ہوئی تھی، جو 2022 میں طلاق پر ختم ہوئی۔اس کے بعد ہنی نے اداکارہ ٹینا تھادانی سے تعلق قائم کیا، جو 2023 کے اوائل میں ختم ہو گیا۔ 2024 میں ہنی سنگھ اداکارہ ہیرا سوہال کے ساتھ IIFA ایوارڈز میں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے نظر آئے، مگر ان کے تعلق کی کبھی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔
Source: social media
اے آر رحمان کا ابھیجیت کے ’حد سے زیادہ‘ ٹیکنالوجی کے استعمال کرنے کے الزام پر ردعمل
خوبصورت ریتوپرنا سین کے ساتھ خصوصی انٹرویو - نئی فلم کے موضوعات پر گفتگو
فلم پھولے پر اعتراضات، انوراگ کشیپ سینسر بورڈ اور برہمن برادری پر برس پڑے
بونی کپور نے سری دیوی کی دبئی میں موت سے متعلق حیران کن انکشافات کردیئے
کشور کمار نے بیمار مدھو بالا کو مرنے کیلیے تنہا چھوڑ دیا تھا، بہن کا انکشاف
ارباز خان و اہلیہ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد، قیاس آرائیوں نے زور پکڑ لیا
امیتابھ 49 ملین فالوورز پر پھنس گئے، مداحوں کا دلچسپ مشورہ
ارباز خان و اہلیہ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد، قیاس آرائیوں نے زور پکڑ لیا
کشور کمار نے بیمار مدھو بالا کو مرنے کیلیے تنہا چھوڑ دیا تھا، بہن کا انکشاف
اے آر رحمان کا ابھیجیت کے ’حد سے زیادہ‘ ٹیکنالوجی کے استعمال کرنے کے الزام پر ردعمل
فلم پھولے پر اعتراضات، انوراگ کشیپ سینسر بورڈ اور برہمن برادری پر برس پڑے
خوبصورت ریتوپرنا سین کے ساتھ خصوصی انٹرویو - نئی فلم کے موضوعات پر گفتگو
بونی کپور نے سری دیوی کی دبئی میں موت سے متعلق حیران کن انکشافات کردیئے
گوری خان کے مہنگے ترین ریسٹورینٹ میں جعلی پنیر کھلانے کا الزام، ٹیم کا ردعمل آگیا