امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات مثبت رہی، انہیں بتایا ہے کہ ایران سے ڈیل ترجیح ہے۔ صدر ٹرمپ سے نیتن یاہو کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں اسرائیلی وزیراعظم کے کئی نمائندے بھی موجود تھے اور میں نے ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر زور دیا۔ امریکی صدر نے کہا کہ نیتن یاہو کو بتایا ہے ایران سے ممکنہ ڈیل کو ترجیح دی جائے گی، ایران سے مذاکرات میں دیکھا جارہا ہے کہ ڈیل ہوتی ہے یا نہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈیل نہیں ہوتی تو دیکھیں گے کہ مذاکرات کا کیا نتیجہ نکلتا ہے، پچھلی بار ایران نے فیصلہ کیا تھا کہ ڈیل نہ کرنا اس کے لیے بہتر ہے، ایران کو مڈنائٹ ہیمر بمباری کا سامنا کرنا پڑا تھا اور وہ ایران کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا تھا۔ امریکی صدر نے کہا کہ امید ہے ایران کا رویہ اس بار زیادہ زمہ دارانہ اور معقول ہوگا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ غزہ میں پیشرفت پر بھی اسرائیلی وزیراعظم سے بات ہوئی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے باضابطہ طور پر امریکی صدر کے بورڈ آف پیس میں شمولیت اختیار کرلی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع