Sports

نشانت دیو باکسنگ کے کوارٹر فائنل میں ہار گئے

نشانت دیو باکسنگ کے کوارٹر فائنل میں ہار گئے

پیرس، 04 اگست (:) ہندستانی باکسر نشانت دیو کو پیرس اولمپکس میں مردوں کے 71 کلوگرام زمرے کے کوارٹر فائنل میچ میں میکسیکو کے مارکو وردے کے خلاف 4-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے ساتھ ہی اولمپکس میں مردوں کے باکسنگ میں ہندوستان کا چیلنج ختم ہو گیا ہے۔ اولمپک ڈیبیو میں نشانت نے ابتدائی راؤنڈ میں اپنا جارحانہ کھیل دکھایا اور مارکو وردے کے خلاف مسلسل شاندار مکے لگائے۔ سیکنڈ سیڈ باکسر مارکو وردے ہندستانی باکسر کے خلاف شروع سے ہی دفاعی انداز میں رہے۔ تیسرے راؤنڈ میں نشانت کے خلاف مارکو وردے نے برتری حاصل کی اور آخر میں نشانت دیو کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بدھ کو ایک قریبی مقابلے میں نشانت نے ساتویں سیڈ ایکواڈور کے باکسر کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments