مرکزی فورس نہیں، بنگال میں بلدیاتی انتخابات کی ذمہ داری ریاستی پولیس ہی سنبھالے گی!
بنگال میں ایک بار پھر انتخابات کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ پوجا ختم ہوتے ہی کولکاتا، ہاوڑہ سمیت ریاست کی کئی میونسپلٹیوں میں انتخابات ہو سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں ریاستی الیکشن کمیشن نے بھی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس بار مرکزی فورس کے بجائے ریاستی پولیس کے ذریعے ہی بلدیاتی انتخابات کرانے پر کمیشن غور کر رہا ہے۔
بل ذکر ہے کہ اپوزیشن میں رہتے ہوئے بی جے پی نے میونسپلٹی سے لے کر پنچایت انتخابات تک مرکزی فورس کی تعیناتی کا مطالبہ بارہا کیا تھا۔ اب یہی پارٹی مغربی بنگال میں اقتدار میں ہے۔ ذرائع کے مطابق، ریاستی الیکشن کمیشن کے افسران ریاستی پولیس کے ذریعے ہی انتخابات کرانے کے حق میں ہیں۔
کمیشن کے حکام کی وضاحت ہے کہ کلکتہ ہائی کورٹ کی ہدایت پر گزشتہ پنچایت انتخابات میں مرکزی فورس تعینات کی گئی تھی۔ کمیشن نے خود اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق، ریاستی الیکشن کمشنر نے متعلقہ میونسپلٹیوں کے اضلاع کے ضلع مجسٹریٹوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں سکیورٹی کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ ضلع مجسٹریٹ حالات کا جائزہ لے کر کمیشن کو رپورٹ دیں گے۔ اسی رپورٹ کی بنیاد پر کمیشن سکیورٹی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گا۔ اس کے بعد کمیشن کی جانب سے ضلع مجسٹریٹوں کو سکیورٹی سے متعلق رہنما ہدایات بھیجی جائیں گی۔
مرکزی فورس نہیں، بنگال میں بلدیاتی انتخابات کی ذمہ داری ریاستی پولیس ہی سنبھالے گی!...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments