Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

گنگا ساگر میں بند ٹوٹا، کھیت اور گاو¿ں کھارے پانی میں ڈوبے

Admin
By Admin
Sep 26, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

گنگا ساگر میں بند ٹوٹا، کھیت اور گاو¿ں کھارے پانی میں ڈوبے
گنگا ساگر میں بند ٹوٹا، کھیت اور گاو¿ں کھارے پانی میں ڈوبے — September 26, 2026
گنگا ساگر میں بند ٹوٹا، کھیت اور گاو¿ں کھارے پانی میں ڈوبے
انتہائی شدید کم دباو¿ کے باعث مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں میں حالات متاثر ہوئے ہیں۔ شدید بارش کے ساتھ پانی کا تیز بہاو¿ بھی دیکھا گیا۔ جنوبی 24 پرگنہ کے گنگا ساگر علاقے میں کئی مقامات پر دریا کے بند ٹوٹ گئے۔ بند ٹوٹنے اور مٹی کھسکنے کے باعث کئی علاقوں میں پانی داخل ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ کھیتوں میں بھی کھارا پانی داخل ہوگیا ہے۔
دریا کا پانی آبادیوں میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے مقامی باشندوں نے خود مٹی ڈال کر بند کی مرمت اور ٹوٹنے سے روکنے کی کوشش کی۔ حالات سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ نے بھی کام شروع کر دیا ہے۔ ساگر، پاتھَرپرتیما سمیت گوسابا کے کئی علاقوں میں دریا کے بند ٹوٹنے کی اطلاعات ملی ہیں۔
ایک طرف انتہائی شدید کم دباو¿، تو دوسری طرف پورنیما کا بھرا کَوٹال۔ دونوں کے باعث جنوبی 24 پرگنہ کے کئی علاقوں میں بند ٹوٹنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ جمعہ کو مقدس تیرتھ گنگا ساگر کے س±مَتی نگر علاقے میں کہیں دریا کا پانی بند کے اوپر سے بہنے لگا اور کہیں بند کی مٹی کھسکنے کے باعث گاو¿ں میں پانی داخل ہونے لگا، جس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
مقامی باشندوں نے اپنی حفاظت کے لیے خود ہی دریا کے بند کی مرمت کا کام شروع کر دیا۔ پہلے سے ذخیرہ کیے گئے جیو بیگز کی مدد سے ٹوٹے ہوئے بند کے ان مقامات کو عارضی طور پر بند کیا گیا جہاں سے پانی داخل ہو رہا تھا۔ اس طرح کچھ حد تک راحت ملی ہے، تاہم باشندوں کو خدشہ ہے کہ رات کے جوار کے دوران صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

گنگا ساگر میں بند ٹوٹا، کھیت اور گاوں کھارے پانی میں ڈوبے...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn