ناگالینڈ میں زہریلی شراب پینے سے دو دن میں دو اضلاع میں 19 ہلاکتیں! شراب کی 3 ہزار بوتلیں ضبط، ایس آئی ٹی تشکیل دے کر تحقیقات شروع
ناگالینڈ میں زہریلی شراب پینے سے دو دن کے اندر دو اضلاع میں 19 افراد کی موت ہو گئی۔ اس واقعے کے بعد خوف و ہراس بڑھ گیا ہے۔ کئی افراد بیمار ہیں اور اسپتال میں ان کا علاج چل رہا ہے۔ اس واقعے میں ملوث ہونے کے شبہ میں 19 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، موکوک چ±نگ ضلع میں 8 افراد کی موت ہوئی ہے۔ دوسری جانب، توئینسانگ ضلع میں 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس واقعے کی تحقیقات کے لیے پہلے ہی ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس کی قیادت ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے عہدے کے ایک افسر کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ 1989 میں ریاست میں شراب پر پابندی عائد کرنے کا قانون لایا گیا تھا، تاہم پابندی اپریل 1990 سے نافذ ہوئی۔ اس کے باوجود ریاست میں شراب کی اسمگلنگ کیسے ہو رہی ہے اور کہاں سے ہو رہی ہے، 19 افراد کی موت کے واقعے کے بعد پولیس اس کے سراغ کی تلاش میں سرگرم ہو گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 3 ہزار شراب کی بوتلیں ضبط کی گئی ہیں۔ شراب کے نمونے گوہاٹی کی فارنسک لیبارٹری بھیجے گئے ہیں۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ رپورٹ موصول ہونے کے بعد اموات کی وجہ واضح ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا، ”شراب کہاں سے فراہم کی جا رہی ہے، اس کا کچھ سراغ ملا ہے۔ تاہم ابھی ہم اس بارے میں تفصیلات ظاہر نہیں کرنا چاہتے۔“
دو اضلاع میں دو دن کے اندر مسلسل ہونے والی اموات سے خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ پولیس نے کئی ٹیمیں تشکیل دے کر غیر قانونی شراب ضبط کرنے کے لیے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی لوگوں کو شراب پینے سے گریز کرنے کا مشورہ بھی دیا جا رہا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق، شراب پینے کے بعد کئی لوگوں میں چکر آنا، قے اور سانس لینے میں دشواری جیسی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔ کچھ لوگ بے ہوش بھی ہو گئے تھے۔
ناگالینڈ میں زہریلی شراب پینے سے دو دن میں دو اضلاع میں 19 ہلاکتیں! شراب کی 3 ہزار بوتلیں ضبط، ایس آئی ٹی تشکیل دے کر تحقیقات شروع...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments