Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

انتخابات میں شکست کے بعد ریاست کی سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پہلی بار ضلع کے دورے پر ہیں۔

Admin
By Admin
Sep 26, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

انتخابات میں شکست کے بعد ریاست کی سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پہلی بار ضلع کے دورے پر ہیں۔
انتخابات میں شکست کے بعد ریاست کی سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پہلی بار ضلع کے دورے پر ہیں۔ — September 26, 2026
انتخابات میں شکست کے بعد ریاست کی سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پہلی بار ضلع کے دورے پر ہیں۔ ہائی کورٹ کی اجازت کے بعد وہ ہفتہ کو سری رام پور کورٹ کے میدان میں جلسہ عام کریں گی۔ اس کے لیے صبح سے ہی تیزی سے اسٹیج بنانے کا کام جاری ہے۔ اس جلسے کو لے کر کالی گھاٹ ترنمول کے اندر سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔ سیاسی حلقوں کی نظریں اس بات پر ہیں کہ ممتا اس جلسے سے پارٹی کارکنوں کو کیا پیغام دیتی ہیں۔ ممتا کے جلسے سے ایک رات قبل ہی ترنمول لیڈر ٹمپا میٹے کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان پر ملازمت دلانے کے نام پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق جلسہ شام 4 بجے سے 6 بجے تک ہوگا۔ ہائی کورٹ نے زیادہ سے زیادہ ایک ہزار افراد کے ساتھ جلسہ کرنے کی اجازت دی ہے۔ تاہم جمعہ کی رات سے ہونے والی بارش کے باعث میدان میں پانی جمع ہوگیا ہے۔ اس کی وجہ سے اسٹیج بنانے کے کام میں کچھ دشواری پیش آئی۔ ہفتہ کی صبح ہوگلی سری رام پور تنظیمی ضلع کے کالی گھاٹ-ترنمول کے کنوینر اشیت مجومدار اسٹیج کے کام کی نگرانی کرنے پہنچے۔

دوسری جانب، ممتا کے جلسے سے ایک رات قبل ضلع پریشد کی سابق ترنمول رکن ٹمپا میٹے کو گرفتار کیا گیا۔ جمعہ کی رات رشیڑا کے باموناری سے ڈانکونی تھانے کی پولیس نے انہیں گرفتار کیا۔ ان پر ملازمت دلانے کے نام پر دھوکہ دہی کا الزام ہے۔ ہفتہ کو عدالت میں پیشی کے وقت ٹمپا نے کہا کہ ریاست بھر میں کالی گھاٹ ترنمول کے رہنماو¿ں کے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔ ان کے ساتھ بھی اسی طرح کی کارروائی ہوئی ہے۔

ہفتہ کی صبح جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد اشیت مجومدار نے بتایا کہ ہائی کورٹ نے کورٹ کے میدان کے استعمال کی ہدایت دی ہے۔ سری رام پور تھانے کے آئی سی نے کوئی اجازت نہیں دی ہے۔ کئی مشکلات کے درمیان جلسہ کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک ہی دن میں مائیک لگانے اور اسٹیج تیار کرنے کا کام کرنا پڑ رہا ہے۔

اسمبلی انتخابات کے بعد یہ سابق وزیر اعلیٰ اور ترنمول لیڈر ممتا بنرجی کا پہلا ضلعی دورہ ہے۔ کھوئی ہوئی سیاسی زمین واپس حاصل کرنے کے لیے یہ جلسہ ممتا کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔ ریاست کی دو نشستوں نندی گرام اور ریجی نگر میں آئندہ 6 اکتوبر کو ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔ ان سے قبل ممتا پارٹی کارکنوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے کیا پیغام دیتی ہیں، اب سب کی نظریں اسی پر ہیں۔

حال ہی میں ایک قومی میڈیا ادارے میں الیکشن کمیشن کے اندرونی اختلافات سے متعلق شائع ہونے والی رپورٹ کو لے کر سیاسی ہلچل شروع ہوئی ہے۔ ممتا جلسے میں اس معاملے کو اٹھا سکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بکھرے ہوئے انڈیا اتحاد کو متحد کرنے کے لیے بھی وہ کوئی پیغام دے سکتی ہیں۔

انتخابات میں شکست کے بعد ریاست کی سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پہلی بار ضلع کے دورے پر ہیں۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn