Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

اسکول میں بیٹھ کر ہی ’جام تاراگینگ‘ کا آپریشن، رائے گنج میں 8 گرفتار

Admin
By Admin
Sep 26, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

اسکول میں بیٹھ کر ہی ’جام تاراگینگ‘ کا آپریشن، رائے گنج میں 8 گرفتار
اسکول میں بیٹھ کر ہی ’جام تاراگینگ‘ کا آپریشن، رائے گنج میں 8 گرفتار — September 26, 2026
اسکول میں بیٹھ کر ہی ’جام تاراگینگ‘ کا آپریشن، رائے گنج میں 8 گرفتار
سرکاری اسکول، خالی میدان اور کھیتوں کے درمیان بیٹھ کر وی پی این کا استعمال کرتے ہوئے سائبر فراڈ کیا جا رہا تھا۔ اس ’آپریشن‘ میں ملوث ہونے کے الزام میں پولیس نے رائے گنج کی گوری گرام پنچایت کے ایتال پرائمری اسکول سے 8 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار افراد کے قبضے سے 5 موبائل فون، 7 اے ٹی ایم کارڈ، 3 بینک پاس ب±ک، 3 چیک ب±ک اور کئی الیکٹرانک آلات ضبط کیے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق، رائے گنج سائبر کرائم تھانہ کئی دنوں سے ملزمان کے موبائل ٹاور کی لوکیشن پر نظر رکھ رہا تھا۔ دو تین مشتبہ موبائل ٹاور لوکیشن کا سراغ ملا تھا۔ جمعرات کی دوپہر تفتیش کاروں نے دیکھا کہ ان مشتبہ موبائل نمبروں کی ٹاور لوکیشن ایک ہی جگہ پر ہے۔ اسی سراغ کی بنیاد پر سائبر کرائم کی خصوصی ٹیم نے ایتال پرائمری اسکول میں چھاپہ مارا۔

اس کے بعد شام کے وقت 8 افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار افراد کی شناخت ربیع الاسلام، عبیداللہ شیخ، سورج کمار ٹھاکر، اکھلیش کمار، چھوٹے لال پاسمان، کومود پاسمان، بدھ دیو نونیا اور اکرام الحسن عرف سنجے کے طور پر ہوئی ہے۔

ربیع اور عبیداللہ جھارکھنڈ کے صاحب گنج کے رہنے والے ہیں۔ سورج کمار، اکھلیش، چھوٹے لال اور کومود بہار کے پورنیہ کے رہنے والے ہیں۔ بدھ دیو مالدہ کے چانچل میں رہتا ہے۔ جبکہ اکرام الحسن ایتہار کے چوڑامن کا رہنے والا ہے۔

تفتیش کاروں کا دعویٰ ہے کہ رائے گنج کے بعد سلی گڑی میں ٹھکانہ بنا کر سائبر فراڈ کی منصوبہ بندی تھی۔ اس سلسلے میں رائے گنج کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سوناونے کل دیپ سریش نے کہا، ”بہار اور جھارکھنڈ کے نوجوانوں کو کمیشن دے کر یہاں لا کر اس طرح کے جرائم کروائے جا رہے ہیں۔ ہم پہلے ہی پرگتی پورٹل اور این سی آر پی میں رپورٹ کر چکے ہیں۔ تہواروں کے موسم میں یہ لوگ زیادہ لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ بینک کے کے وائی سی، بجلی کے بل، ٹریفک چالان اور ٹاور لگانے کے نام پر فون کرکے فراڈ کرتے ہیں۔ ہم عام لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کریں گے۔“

اسکول میں بیٹھ کر ہی ’جام تاراگینگ‘ کا آپریشن، رائے گنج میں 8 گرفتار...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn