International

شمالی کوریا کا امریکا تک مار کرنیوالے جدید میزائل انجن کا کامیاب زمینی تجربہ

شمالی کوریا کا امریکا تک مار کرنیوالے جدید میزائل انجن کا کامیاب زمینی تجربہ

شمالی کوریا نے امریکا تک مار کرنے والے جدید میزائل انجن کا کامیاب زمینی تجربہ کر لیا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے خود اس جدید راکٹ انجن کے تجربے کا مشاہدہ بھی کیا۔ اس موقع پر اُنہوں نے کہا کہ ملک کی دفاعی صلاحیتیں اسٹریٹجک قوت بڑھانے کے حوالے سے ایک ’اہم مرحلے‘ میں داخل ہو چکی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس جدید اور ٹھوس ایندھن والے انجن کے کامیاب تجربے کے بعد شمالی کوریا اب ایک ہی میزائل سے کئی اہداف کو نشانہ بنانے کی تیاری میں ہے۔ رپورٹ کے مطابق جدید میزائل انجن کے کامیاب تجربے کو شمالی کوریا کے اسلحہ پروگرام میں ایک اور نمایاں قدم سمجھا جا رہا ہے، اس نوعیت کے انجن بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) کی تیاری میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹھوس ایندھن والے انجن سے لیس بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تیزی سے فائر ہو سکیں گے، جس سے میزائل حملوں کی رفتار اور کامیابی میں اضافہ ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق یہ تجربہ شمالی کوریا کے نئے 5 سالہ قومی دفاعی منصوبے کا حصہ ہے، لیکن اس کی تاریخ اور مقام کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کوریا انسٹی ٹیوٹ فار نیشنل یونیفیکیشن کے تجزیہ کار ہانگ من کے مطابق حالیہ تجربے میں انجن نے 2 ہزار 500 کلو نیوٹن تک تھرسٹ پیدا کیا ہے، جو کہ اس سے قبل رپورٹ کیے گئے1 ہزار 971 کلو نیوٹن سے زیادہ ہے، یعنی گزشتہ برس ستمبر کے بعد یہ پہلا باضابطہ طور پر تسلیم شدہ ہائی تھرسٹ انجن ٹیسٹ ہے۔ تجزیہ کار ہانگ من کا کہنا ہے کہ یہ نئی پیش رفت اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ شمالی کوریا دنیا بھر میں اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے ایسے میزائل حاصل کرنے کے عزم پر قائم ہے جو طاقتور دفاعی نظاموں کو بھی ناکام بنا سکتے ہوں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments